Mohammad Asif
Mohammad Asif

@Mohamma19013022

10 تغريدة 3 قراءة Nov 16, 2023
"تاجر حضرات کے لئے قیمتی نسخے"
اگر آپ کی دکان پر مرد زیادہ آتے ہیں تو سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں تسبیح لازمی پکڑیں اور اسے انگلیوں سے گھماتے رہیں بےشک چاہے دل میں
شیلا کی جوانی ہی گنگناتے رہیں!!!
مرد سے بات شروع کرنے سے پہلے ماشاءاللہ ماشاءاللہ کی گردان کریں پھر اصل مدعے پر آئیں اور
جو وہ پسند کرے اس کی خوبیاں گنوانا شروع کردیں
چاہے وہ معیاری نہ بھی ہو!!!
اور ہاں بات بات پر قسم کھانا ہرگز نہ بھولیں کیونکہ قسم کھائیں گے تو ہی
آپ بھی تو کھانا کھائیں گے ناں!!!
جب معاملہ ڈن ہوجائے تو اس کے بعد اسے اپنے حاجی نمازی ہونے کا تاثر دینے کے لئے دنیا کی بےثباتی پر
کم از کم دو منٹ تک تقریر کرنا نہ بھولنا ان شاءاللہ
وہ اگلی بار اپنے ساتھ دو عدد گاہک مزید لیکر آئے گا!!!
اور اگر آپ کی دکان پر خواتین زیادہ آتی ہیں تو آپ اگر نوجوان نہیں ہیں تو سیلز مین لازمی اسمارٹ اور نوجوان ہونا چاہیے
اور انہیں خاص طور پر تلقین کرنی چاہیے کہ عورت چاہے لاٹھی
کا سہارا لیکر آئے یا میک اپ کا،
اسے آنٹی کہنے کی کبھی غلطی نہ کرے اسے میم یا میڈم ہی کہے اور نہ ہی چہرے سے مسکان غائب ہونے دے ،
چاہے خاتون اسے انکل ہی کیوں نہ بولے
اگر خاتون کو آدھے گھنٹے کی چھان بین کرنے کے باوجود بھی کچھ پسند نہ آئے تو پھر اوپر کھوپچے سے پرانے آؤٹ آف فیشن مال
سے دو تین عدد آئٹم صاف کرکے اس خاتون کو پورے ایٹی ٹیوڈکے ساتھ دکھائیں
اور پھر ان آئٹم کو مشہور سلیبرٹی کے ساتھ اس طرح جوڑیں جیسے آجکل موچی نائی اپنے آپ کو سیدثابت کرنے کے لیے اپنے آپ کو سادات خاندان سے جوڑتے ہیں
بہت خواتین پہلے دام پوچھتی ہیں ان پراپنا زیادہ وقت صرف م نہ کریں
کیونکہ ایسی خواتین اپنے محدود بجٹ کے حساب سے یہ خریداری کرتی ہیں
البتہ انہیں ان کے بجٹ کے حساب سے آئٹم کے دام کچھ بڑھا چڑھا کر ضرور بتائیں کیونکہ یہ بھاؤ تاؤ لازمی کرتی ہیں لیکن انہیں ہرگز معمولی نہ سمجھیں
کیونکہ یہی طبقہ آپ کی دکان کا کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے
اور ہاں انہیں آپ ناراض کرنے کی کبھی غلطی نہیں کیجیے گا
ورنہ آپ منی کی بدنامی بھی بھول سکتے ہیں!!!
اکثر نوجوان لڑکیاں بھی ٹولی میں شاپنگ کرتی ہیں تو آپ تاڑا تاڑی سے پرہیز کیجئے چاہے آپ کا دل کتنا ہی بےایمان ہونے لگے
ان کا پرس خالی کرانے کا سب بہترین اور آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ آپ ان
لڑکیوں کے سامنے اپنے دماغ کو خالی کرکے اپنے احمق ہونے کا یقین دلائیں
بس پھر دیکھیے گا کہ ان لڑکیوں کے پرس کیسے خالی ہوتے ہیں دراصل لڑکیوں کو اسطرح دلی تسکین ملتی ہے چاہے
یہ دلی تسکین پرس خالی کرکے ملے!!!
بہت سے خواتین شوہروں کے ہمراہ آتی ہیں تو خاتون کو تو پورا پروٹوکول دیں پر
شوہروں کو ہلکا پھلکا کافی ہے کیونکہ بیگمات کے گردن کا سریا جتنا زیادہ ہوگا
اتنا ہی زیادہ آپ کا نفع ہوگا!!!
اور اگر خاتون کے ساتھ مرد اس کے بجائے دوسرے کا شوہر ہو تو مرد کو زیادہ پروٹوکول دیں تاکہ
وہ مزید دوسرے کی بیگمات کو لیکر اطمینان کے ساتھ آئے،
آخر میں اتنا کہوں گا کہ
دکاندار سے زیادہ کوئی ماہرِ نفسیات نہیں ہوتا!
آصف بھائی کی ایک قیمتی تحریر

جاري تحميل الاقتراحات...