عدن شاہ
عدن شاہ

@Adan_shaa

6 تغريدة 2 قراءة Feb 14, 2024
لوگ پوچھتے ہیں۔۔۔
لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ سیاسی لوگ خود اپنی شکست کا اعلان کیوں کر رہے ہیں کیا یہ اعلیٰ ظرف ہیں کیا انہیں سیٹ نہیں چاہیے کیا یہ ستر سال اقتدار کے جھولے جھول جھول تھک چکے ہیں۔۔۔؟
ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
الیکشن سے پہلے تو کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ ٹرن آوٹ کیا
ہو گا۔
عوام نے ووٹ ڈالا خان نے فارم 45 کی اہمیت بتائ ساری نوجوان نسل کو سمجھ آ گئ۔ جب امیدواروں نے فارم 45 کی فوٹو کاپیاں کرا کے اپنے علاقے میں بانٹنی شروع کی ویبسائٹس بننی شروع ہوئ جس سے انفو لینا نئ نسل کے لیے کوئ مشکل نہیں ہے اور سیاستدانوں نے دیکھا کہ عوام فوجی افسران سے
منہ پر سوال کرتے ہیں تو سیانے سیاسی لوگوں نے جگہ جگہ ذلیل ہونے سے بہتر یہی سمجھا کہ خود عزت سے پیچھے ہٹ جائیں تاکہ اعلیٰ ظرفی کا تاثر بھی جائے اور الیکشن دوبارہ ہونے کی صورت میں عوام میں منہ دکھانے اور نیکسٹ ونر پارٹی یعنی تحریک انصاف سے اپنے کسی بھائ بھتیجے بھانجے وغیرہ
کے لیے ٹکٹ لے سکیں۔
یہ ضمیر شرم غیرت والے فیصلے کے علاوہ لانگ ٹرم مفادات کو سیکیور کرنے کے لیے وقتی پسپائی بھی ہے۔
حالانکہ فوج نے مہریں لگا لگا کر سب مینج کر لیا ہے۔ اس کے باوجود کہیں نا کہیں یہ رائے بنتی نظر آ رہی ہے کہ لوگ اپنے علاقے واسیوں سے ڈکٹیشن لینے کو تیار ہو رہے
ہیں فوجی افسروں کی غلامی سے نکلنا چاہتے ہیں۔
مثالیں سیٹ ہو چکی ہیں۔
عمران خان تو نیکسٹ لیول پر ہے۔
عمر چیمہ عالیہ حمزہ طیبہ راجا یاسمین راشد وغیرہ کو ملنے والی عزت ہر سیاسی لیڈر کا خواب ہوتا ہے۔ عوام کا سیاسی شعور بلند ہوتا جائے گا اور ہم دیکھیں گے کہ ان شاءاللہ اس خواب کے
پیچھے بڑی سیاسی تعداد بھاگتی نظر آئے گی۔ کسی بھی سیاستدان کی کامیابی کا واحد معیار کارکرگی و علاقے کے لوگوں کا مفاد مقدم رکھنا ہو گا۔

جاري تحميل الاقتراحات...