Mohammad Asif
Mohammad Asif

@Mohamma19013022

7 تغريدة Jan 20, 2024
مجھے کبھی کبھی پاکستانی دکان داروں کو شاباشی دینے کو دل کرتا ہے ، یہ واقعی مائنڈ چینجر ہوتے ہیں ۔۔۔ آپ بھلے گھر سے تہیہ کرکے جائیں کہ فلاں رنگ کی فلاں چیز لینی ہے وہ آپ کا ذہن منٹوں تبدیل کرنے کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں ۔ دو کلو چکن لینے جائیں تو وہ آپ کو زیادہ لینے پہ قائل کرلیں گے کہ
بھائی یہ پورا پونے تین کا بن رہا ۔ تول دوں ؟
کاسمیٹکس لینے جائیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے اس سٹاک کو بیچا جائے تو جو سیل ہی نہیں ہو رہا ، آپ کسی بھی کمپنی کا نام لیں، وہ ایک نئی چیز اٹھا کر آپ کے سامنے رکھیں گے کہ باجی اسے چھوڑیں ، یہ مارکیٹ میں آتے ہی بک گیا ۔۔ بس یہ
آخری پڑا تھا ، لے لیں نہیں تو شارٹ ہوجائے گا ، ہے بھی امپورٹڈ ۔ اور باجی پسیج جاتی ہے
گھر سے نیلا رنگ سوچ کے جائیں گے ، وہ آپ کو پیلا ، کاسنی ، سرمئی بیچنے کا ہنر جانتا ہے باجی ، یہ پرنٹ دیکھیں ، آپ پہ بہت سوٹ کرے گا ، بس اس پرنٹ میں یہ دو سوٹ ہی رہ گئے ہیں ، بہت ودھیا آئٹم ہے
اور باجی جو نیوی بلیو سوچ کے گئی تھی ، باتوں میں آکر اس کی پسند کا رنگ لے کر گھر آجاتی ہے ۔
بھائی چیک یا لائننگ والی شرٹ دکھانا ۔۔۔۔
سر ! لائننگ سے زیادہ میرے پاس پلین میں بہت اچھے کلر ہیں ، یہ دیکھیے ، مسٹرڈ کلر اس پینٹ کے ساتھ بہت اچھا لگے گا ۔۔۔
لیکن مجھے چیک میں چاہیے ۔
سر وہ تو میں نکال دیتا ہوں لیکن اس میں آپ کو کاٹن اچھی نہیں ملے گی ( اصل میں اس کے پاس ہے ہی نہیں ) رنگ بھی اترے گا۔ یہ پلین کاٹن میں شرٹ آتے ہی بک گئی ۔۔۔۔
چلو ۔۔ یہی کردو
بھائی تین درجن کنو دینا ۔۔۔۔۔
اچھا جی ، پانچ درجن کردوں ؟
نہیں تین ہی لینے ہیں بھائی !
باجی پانچ درجن کر رہا ہوں ، آپ دس روپے کم دے دینا ۔
اچھا ۔۔۔۔۔ کردو
باجی یہ جوتا بالکل فٹ ہے آپ کو ۔۔
نہیں بھائی ، پاوں دب رہا ہے آگے سے ،
باجی وہم ہے آپ کا ، لیدر کھل جاتی ہے ، یہ دیکھیں ( جوتا مروڑتے ہوئے ) کتنا نرم ہے ۔
بھائی اس کا رنگ نہیں پسند مجھے ،
باجی رنگ کو چھوڑیں ، اس کی فنشنگ اور ڈیزائن دیکھیں ، پاوں میں پتا چل رہا ہے ، آجکل یہی رنگ in ہے۔
اچھا ، پھر یہی کردو پیک ۔۔۔
( چاہے باجی لنگڑاتی ہوئی گھر آئے ، بھائی نے تنگ کُھسہ بیچ ہی دیا )

جاري تحميل الاقتراحات...