عدن شاہ
عدن شاہ

@Adan_shaa

5 تغريدة Dec 04, 2023
نارمل دس دن۔۔۔۔
پچھلے دس دن بالکل نارمل رہے بارشوں کا سیزن نا ہونے کے باوجود ترکی ملائیشیا انڈونیشیا سنگاپور یوراگوئے برازیل اور تنزانیہ میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جس سے اربن فلڈنگ ہوتی رہی
تنزانیہ میں تو پچاس کے قریب لوگ بھی ہلاک ہوئے۔
جرمنی اور ترکی میں نارمل برف باری ہوئ جس سے جرمنی کا میونخ ائیرپورٹ جم گیا پروازیں ممکن نا رہی۔
ترکی میں ہی ایک نارمل سا ٹارنیڈو بنا جس کے بعد دھواں دار بارش ہوتی رہی۔
روس میں ایک چھوٹا سا سمندری طوفان آیا فلپائن چلی بنگلہ دیش اور انڈیا سمندر میں میں آئے زلزلے کے باعث سونامی کی زد میں ہیں چنئ میں سڑکوں پر بارش سے اور ساحلی علاقے میں سمندری پانی سے چار چار فٹ پانی کھڑا ہے۔
ایک چھوٹی سی آتش فشانی انڈونیشیا میں ہوئ۔
دنیا بالکل نارمل انداز میں جی رہی ہے بس کہیں جنگ کہیں قدرتی غیر قدرتی آفتیں اور کہیں کہیں وباء پھیلنے لگی ہے۔
لوگ آنے والے وقت کی پیش بندیاں کر رہے ہیں۔
ایلن مسک جیسا بیوقوف انسان بھی ڈھکے چھپے انداز میں کہہ رہا ہے اپنی خوراک خود اگاؤ
ماشاءاللہ پاکستان میں راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے عوام کھابوں میں مصروف ہے اشرافیہ کا سب سے بڑا مسئلہ پی ٹی آئ ہے کیونکہ ہم پر قدرت کی جانب سے اولاد ابو جہل مسلط ہے جسکے بعد کسی اور زمینی آسمانی آفت کی گنجائش ہی نہیں ہے۔

جاري تحميل الاقتراحات...