Sajid usmani
Sajid usmani

@SajidFb

2 تغريدة 7 قراءة Sep 27, 2023
آپ کے پاس ستر ،اسی لاکھ روپے ہیں ۔بیگم کم ازکم انٹر پاس ہے اسے صرف پانچ بینڈز کے ساتھ چار ہفتے میں آسانآسان جنرل آئیلٹس کروائیں۔انگلینڈ کا ورک پرمٹ لیں ۔خود فل ٹائم جاب کریں ۔اہلیہ آٹھ گھنٹے جاب کرے ۔ اور ایک ورلڈ کلاس لائف کا آغاز کریں۔
بچے انگلینڈ کے پبلک سکولوں میں سو فی صد فری پڑھیں گے۔
دنیا کا بہترین علاج معالجہ انتہائی کم انشورنس فیس میں ممکن ہو گا ۔
ایک سال ٹکا کے لگائیں ،اپنا پیسہ پورا کریں ۔دوسرے سال اپنے کام یا کینیڈا کا ارادہ ہو تو ادھر نکل جائیں ۔ آپ کے پاس بے شمار آپشنز ہوں گی ۔
انگلینڈ ورک پرمٹ کی سہولت اس وقت آپ کے لیے نعمت سے کم نہیں ہے ۔اس سے فایدہ اٹھائیں۔کینیڈا کی شرائط کڑی ہیں ۔اس وقت انگلینڈ آسانی سے ویزے دے رہا ہے ۔پانچ سال کے بعد پاسپورٹ کے لیے اپلائ کریں ۔
پی آر کے بعد آپ کو جملہ سہولیات مل جاتی ہیں۔ان سے فایدہ اٹھائیں۔بچوں کو شاندار مستقبل دیں ۔
اگر آپ کا پانچ مرلے کا گھر آپ اور آپکے بچوں کا مستقبل سنوار سکتا ہے تو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے ۔اس چانس کو مس نہ کریں۔
1/2
انگلینڈ میں پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں ۔آپ کو پاکستان کی کمی بھی نہ محسوس ہو گی ۔سعودی عرب کا ویزہ لینے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔کینیڈا ،امریکہ کی نسبت پاکستان سے قدرے قریب ہے ۔فلائٹس سستی اور آسانی سے دستیاب ہیں۔ یورپ میں پچاس سے زائد ممالک ہیں ۔پورا یورپ پر امن ہے ۔ایک ہی ٹکٹ میں پچاس مزے ۔سردی کی بھی وہ شدت نہیں ۔آپ قریبا بارہ ماہ زندگی جاری رکھتے ہیں کام کرتے ہیں۔
یہ ورک پرمٹ کسی بھی وقت بند ہو جائیں گے ۔اگر آپ افورڈ کرتے ہیں تو نعرہ مار دیں ۔آپ کے بچے اور سسرال آپ کو دعائیں دیں گے۔
ریحان باقر

جاري تحميل الاقتراحات...