moona sikander
moona sikander

@achi_bachi2023

6 تغريدة 2 قراءة Jul 06, 2023
رنگوں کے تہوار ہولی کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہولی منائی کیوں جاتی ہے؟
ایک پہلو یہ ہے کہ ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے خاتمے پر منایا جاتا ہے۔ دوسری طرف یہ موسمِ خریف کی فصل کی کٹائی کا تہوار بھی ہے۔
👇
لیکن اس تہوار کا ایک بڑا دلچسپ پس منظر بھی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ہرن یکشپو نامی ایک قدیم راجہ کی عبادت سے خوش ہو کر دیوتاؤں نے اسے تحفہ دیا کہ اسے نہ کوئی انسان مار سکے گا نہ حیوان، نہ اسے دن کو موت آئے گی نہ رات کو، نہ وہ زمین پر مر سکے گا، نہ پانی میں اور نہ ہوا میں، نہ وہ گھر
👇
کے اندر مرے گا نہ باہر۔
ہرن یکشپو سمجھا کہ اب وہ لافانی ہو گیا ہے اور اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ یہ سوچ کر وہ غرور سے پھول گیا اور اس نے اپنی سلطنت میں ظلم کا بازار گرم کر دیا۔ حتیٰ کہ اس نے رعایا سے زبردستی اپنی پوجا کروانی شروع کر دی۔
البتہ اس کے بیٹے پرہلادا نے اپنے باپ کی
👇
عبادت سے صاف انکار کر دیا۔ غصے میں آ کر ہرن یکشپو نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا کہ پرہلادا کو جلا کر ہلاک کر دے۔ ہولیکا آگ سے محفوظ رہتی تھی، اس لیے اس نے پرہلادا کو اپنے ساتھ لے کر آگ میں کود گئی۔
دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آگ پرہلادا کا کچھ نہ بگاڑ سکی،
👇
لیکن ہولیکا جل کر راکھ ہو گئی۔ ایک روایت ہے کہ آخری سانس لینے سے پہلے ہولیکا کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور اس نے پرہلادا سے معافی مانگی۔ پرہلادا نے ہولیکا سے عہد کیا کہ اس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کہا جاتا ہے کہ لفظ ’ہولی‘ اسی ہولیکا کے نام سے نکلا ہے۔
👇
ہولی ایک عورت کے جلنے مرنے کی خوشی میں منای جاتی ہے۔
آذادی نسواں والے کیسے برداشت کرتے رہیں
Copied
#موناسکندر

جاري تحميل الاقتراحات...