آزاد کشمیر میں پہلے مرحلے میں 750 کشمیری پناہ گزین خاندانوں کو آباد کیا جاریا ہے۔ اس کے لیےحکومت پاکستان نے پہلے ہی آزاد کشمیر کی حکومت کو 3 ارب 10 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ ان کے آباد کاری کے لیے زمین کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے۔ حکومت گھروں کی تعمیر کے لیے ہر خاندان کو
Thread
Thread
38 لاکھ 80 ہزار تین اقساط کے لیے فراہم کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے ان کو پاکستان کے فننانس کمیشن کی طرف سے approval کا انتظار ہے اور approval ملتے ہی گھروں کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے پہلے حکومت پاکستان نے 3 ارب 10 کروڑ روپے 1300 گھروں کی تعمیر کے لیے فراہم کیے تھے مگر یہ رقم 1300 گھروں کی تعمیر کے لیے ناکافی تھی۔ ان کا کہنا ہے اس رقم سے صرف 750 گھر تعنیر ہوسکتے ہیں جس کے لیے finance commission کی approval کی ضرورت ہے۔
,فننانس کمیشن سے approval حاصل کرنے کے لیے محمکہ بحالیات کے حکام اور مظفرآباد میں قائم کشمیر پناہ گزینوں کی دیکھ بال کرنے والے ہاکستانی ادارے کے سربراہ ذاتی طور ہر کوششیں کررہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کو امید ہے کہ فننانس کمیشن سے جلد ہی approval مل جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مظفرآباد میں 450 خاندانوں، جہلم ویلی میں 30 خاندانوں، باغ میں 150 خاندانوں جبکہ کوٹلی میں 100 خاندانوں کو آباد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا گھروں کی تعمیر کے بعد ہر خاندان کو باعزت روز گار شروع کرنے کے لیے 10 ،10 لاکھ روہے بھی دیے جائیں گے۔
جاري تحميل الاقتراحات...