Tahir Khan
Tahir Khan

@taahir_khan

6 تغريدة 14 قراءة Jun 16, 2023
#افغان وزیر دفاع ملا #یعقوب سے #طلوع نیوز کے انٹرویو میں پاکستان سے متعلق سوالات اور ان کے جوابات۔
#امریکی ڈرون طیارے کہاں سے افغانستان کے فضائی حدود میں داخل ہورہے ہیں؟
ملا یعقوب:میں نے پہلے اس حوالے سے معلومات شریک کی تھی اور میں نہیں چاہتا کہ دوبارہ اس طرح کے بیان تعلقات خراب
کرے۔ (یاد رہے کہ ملا یعقوب نے پہلے کہا تھا کہ ان کے معلومات کے مطابق امریکی #ڈرونز پاکستان سے افغانستان کے فضائی حدود میں داخل ہورہے ہیں۔
سوال: پاکستان #ٹی ٹی پی کے حملوں کے بعد افغانستان میں اس گروپ کی موجودگی کی بات کرتا ہے
ملا یعقوب: اگر ٹی ٹی پی کے لوگ افغانستان میں ہوتے تو
سرحد پر پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے لیکن ایسا نہیں ہے۔ البتہ پاکستان کے اندر حملے اور حملہ کرنے والے اگر اسلام اباد اور دیگر علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں تو یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ ان کو روکیں
سوال: #ڈیورنڈ لائن (سرحد) سے متعلق #اسلامی امارت کی پالیسی کیا ہے؟
ملا یعقوب: ہم اس کو
ایک فرضی لکیر سمجھتے ہیں (یعنی اس کو سرحد تسلیم نہیں کرتے)۔ ابھی ہمارے بہت سے دوسرے مسائل ہیں تو اس کے اٹھانے کا وقت نہیں لیکن اس کا فیصلہ عوام کرینگے کہ کب یہ مسلہ اٹھایا جائے
سوال: کبھی کبھی پاکستان #طالبان حکومت سے متعلق بین الاقوامی فورم پر ایک نمائندے کی حیثیت سے بولتا ہے
ملا یعقوب: پاکستان کو حق نہیں کہ وہ افغانستان کی نمائندہ بن کر بین الاقوامی سطح پر بولے۔ ایسا عمل تو اس لئے حیران کن ہے کہ نہ ہم نے پاکستان کو اس کام کا کہا ہے اور نہ اس کی ضرورت ہے۔ اگر (پاکستان) اس طرح کرتا ہے تو اس کا راستہ روکنا چاہیئے۔
ملا یعقوب نے تسلیم کیا کہ سرحد پر بھاڑ
لگانے کا مسلہ کئی مرتبہ پاکستان کے ساتھ جھڑپ کا سبب بنا ہے۔
سوال: کیا پاکستان ایک اچھا پڑوسی ہے؟
ملا یعقوب: اگر پاکستان یہ تسلیم کرے کہ ایک ازاد، خودمختار اور اباد افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے تو پھر پاکستان ایک اچھا پڑوسی ہے۔

جاري تحميل الاقتراحات...