Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

8 تغريدة 228 قراءة Jun 08, 2023
آج یعنی 8 جون ایک بہت ہی خاص تاریخ ہے ۔
کیوں کہ 8 جون سنہ 632ء ہمارے نبی کریم محمدؐ کی وفات کا دن تھا ۔
عائشہؓ کہتی ہیں آپؐ نے بالکل آخری وقت میں حکم دیا کہ ابوبکر سے کہو لوگوں کو نماز پڑھائے !
تو میں نے عرض کی کہ وہ نرم دل انسان ہیں اگر آپ کی جگہ کھڑے ہو گئے تو رو پڑیں گے ...
اور ان سے قرأت نہیں ہو پائے گی ۔ (بخاری 712)
آپؐ نے پھر کہا کہ نہیں ، وہ ہی نماز پڑھائیں ۔
انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب ہم نماز پڑھ رہے تھے تو آپؐ نے حجرے کا پردہ ہٹا کر ہماری طرف دیکھا تو آپ مسکرا رہے تھے اور ہمیں اتنے پیارے لگے جیسے مصحف کا کوئی ورق ہوتا ہے ۔ ہمیں آپ کو ...
مسکراتا دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ ہمیں ڈر ہوا کہیں ہم نماز ہی نہ توڑ دیں ۔ (بخاری 680)
عائشہؓ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس چند ہی سکے تھےجن کے متعلق آپؐ نے پوچھا ۔
جب میں لائی تو آپؐ نے انہیں ہاتھ میں اٹھایا ، دیکھا اور کہا کہ انہیں بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر دو ! (مسند أحمد 10063)
اس کے بعد آپؐ نے مسواک کی لیکن اسے چبا نہ سکے تو حضرت عائشہؓ نے اسے نرم کر کہ دیا ۔
آپؐ کے سامنے چمڑے یا لکڑی کا ایک پیالہ تھا جس کے پانی میں بار بار ہاتھ ڈالتے ... انہیں اپنے چہرے پر پھیرتے اور ’’لا الہ الا للہ‘‘کہتے یہاں تک کہ اپنا ہاتھ اٹھایا اور ...
اپنے آخری الفاظ کہے ۔
’’بل الرفیق الاعلی من الجنۃ‘‘
’’اپنے سب سے اونچے دوست کے پاس ... جنت میں ۔‘‘ (بخاری 4449)
ابوبکرؓ آئے اور کسی سے بات کیے بغیر حجرے میں آپؐ کے پاس گئے ، آپؐ کو ایک چادر سے ڈھکا ، جھک کر آپؐ کا چہرہ چوما ... رو پڑے اور کہا کہ ...
اے اللہ کے نبی ! اللہ آپ پر دو موتیں کبھی جمع نہیں کرے گا ۔ ایک موت جو آپ کے مقدر میں تھی وہ آپ کو مل چکی ۔ (بخاری 1241)
عائشہؓ کہتی ہیں کہ پیر کے روز آپؐ کی وفات ہوئی تھی اور بدھ کی رات آپ کو دفن کیا گیا اور ہمیں کدالوں کی آواز سے معلوم ہو رہا تھا کہ ...
اب آپؐ کو دفن کیا جا رہا ہے ۔ (مسند أحمد 11058)
مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ آپؐ سے سب سے آخر میں علیٰحدہ ہونے والا شخص میں تھا ۔ میں نے جان بوجھ کر اپنی انگوٹھی اتاری اور اسے چپکے سے قبر میں پھینک دیا اور صحابہ سے کہا کہ ...
رکو میری انگوٹھی قبر میں پڑی ہے ۔
چنانچہ میں قبر میں اترا اور اسی بہانے آخری مرتبہ آپؐ کو پیار سے مس کیا ۔
اور یہ ... وہ آخری موقع تھا جب ہم نے آپؐ کو دیکھا ۔

جاري تحميل الاقتراحات...