Adv ShahFahad Wazir ⚖️
Adv ShahFahad Wazir ⚖️

@Adv_ShahFahad

4 تغريدة 191 قراءة Jun 05, 2023
فرانس میں باجوا کے ساتھ بدتمیزی والے واقعے میں ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے سب نظر انداز کر رہے ہیں وہ یہ کہ جب ویڈیو بنانے والا آگے بڑھ کر ویڈیو بنانا شروع کر دیتا ہے اور باجوا کو سنانے لگتا ہے تو پانچ وزرائے اعظم تبدیل کرنے والا اور ڈنڈے کے زور پہ سب کچھ کرنے والا سب سے 1/4
طاقتور آرمی چیف کہتا ہے کہ "ویڈیو مت بناؤ ورنہ میں پولیس بلا لوں گا۔"
یہ ہے قانون کی حکمرانی اور عزت قائم کرنے والے معاشرے کی ایک جھلک۔ جہاں وقت کے طاقتور ترین شخص جس نے کبھی قانون کو سیاہ حروف سے زیادہ کچھ سمجھا نہیں وہ بھی اپنی مدد کے لیے قانونی راستہ لینے کی کوشش کرتا ہے۔2/4
اگر یہ پاکستان ہوتا تو باجوا تو پہلے جواب ہی نہ دیتا اور اگلے کو ماورائے قانون اٹھوا دیا ہوتا مگر جواب دیتا بھی تو باجوا کے الفاظ یہ ہوتے کہ " ویڈیو مت بناؤ ورنہ اٹھوا دوں گا"
صرف یہی نہیں مذکورہ ویڈیو بنانے والا بھی کہتا ہے کہ کاش یہاں پولیس نہ ہوتی اور مجھے قانون کا ڈر نہ3/4
ہوتا تو اب تک میں اسے ٹھڈے مار چکا ہوتا۔
گویا دونوں کو قانون کی حکمرانی نے کسی بھی ماورائے قانون کام سے روک رکھا تھا۔ دونوں کی ہمت ہی نہیں ہوئی کہ قانون توڑ کر کوئی کام کر سکے۔
یہ ہے قانون کی حکمرانی کی طاقت اور ان معاشروں کی ایک جھلک جہاں قانون کو سب سے اونچا درجہ حاصل ہے4/4

جاري تحميل الاقتراحات...