Ather Hameed
Ather Hameed

@ather_hameed

5 تغريدة 22 قراءة May 25, 2023
بحوالہ اسکائی نیوز
یونان میں ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔ کل ساحل پر 2 بچے گیند سے کھیل رہے تھے کھیل کے دوران گیند ان سے دور ہوگئی، ہوا نے اسے سمندر میں گرا دیا، لہروں نے اسے کھینچ کر نگل لیا اور وہ غائب ہوگئی بچوں نے اسے واپس لینے کی کوشش کی، مگر بے سود۔
مقدونیہ سے
1👇
تعطیلات منانے کیلئے ایفان نامی ایک نوجوان آیا تھا۔ جہاں بچے کھیل رہے تھے، وہاں سے 120 کلومیٹر دور وہ سمندر کی لہروں سے نبردآزما تھا
وہ سمندر میں تیرتے ہوئے کچھ آگے ہی نکل گیا۔ وہ ساحل کی طرف آنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مگر مخالف ہوا اسے مزید گہرے سمندر کی طرف لے جا رہی تھی۔ یوں
2👇
وہ ساحل سے کئی کلومیٹر دور کھلے سمندر میں پہنچ گیا۔ اب اس کا ڈوبنا یقینی ہوگیا تھا۔ وہ لہروں کے آگے بے بس ہو چکا تھا۔ قویٰ نے جواب دے دیا تو ایفان نے ہار مان کر خود کو بے رحم موجوں کے حوالے کردیا اور موت کا انتظار کرنے لگا
مگر بچوں کے ہاتھ سے چھوٹنے والی وہی گیند ایفان کے
3👇
سامنے آگئی
اس نے گیند کو پکڑا، جس نے اسے تیرنے میں مدد فراہم کی اور وہ آہستہ آہستہ تیرتا ہوا ساحل کی طرف آنے لگا۔ اس دوران امدادی ٹیم بھی اس تک پہنچ گئی۔ یوں ایفان یقینی موت سے بچ گیا
4👇
زندگی میں کوئی بھی چیز اتفاقاً نہیں ہوتی
ہر چیز رب کے حکم اور مشیت سے درست اور منصفانہ توازن میں چلتی ہے
5✍️

جاري تحميل الاقتراحات...