Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

23 تغريدة 403 قراءة Mar 02, 2023
آج کے دن یعنی 2 مارچ سنہ 2017ء کو روس کے شہر ماسکو میں ایک کانفرنس ہوئی تھی ۔
اس کانفرنس کی ایک بات بہت خاص تھی لیکن ہم اس کے متعلق اس لیے نہیں جانتے کیوں کہ یہ کانفرنس ایک سائنٹفک نیچر کی تھی ۔
بہرحال اس میں ہوا یہ تھا کہ امیرکن اور رشین سائنسدانوں نے ڈکلیئر کیا کہ ...
ہم نے تین نئے ایلمنٹس دریافت کیے ہیں ۔
moscovium
oganesson
tennessine
پہلے دو ایلمنٹس تو انتہائی ریڈیو ایکٹیو ہیں بلکہ oganesson کے تو صرف چھ ایٹمز ہی دریافت ہو پائے ہیں جبکہ تیسرا ایلمنٹ ایک عجیب قسم کی دھات ہے جسے زنگ نہیں لگتا ۔
لیکن میں اس کے متعلق آپ کو کیوں بتا رہا ہوں ؟
کیوں کہ اس کائنات کی ہر وہ چیز جسے ہم جانتے ہیں ، مثلاً میں ، آپ، آگ ، مٹی ، ہوا ، پانی ہر وہ چیز جسے ہم جانتے ہیں کسی نہ کسی ایلمنٹ یا مختلف ایلمنٹس سے مل کر بنی ہے ۔
مثلاً آکسیجن ، ہائڈروجن ، کاربن یہ تو ان ایلمنٹس کے نام ہیں جو تقریباً سبھی لوگ جانتے ہیں ۔
اس وقت ...
انسان کے علم میں 118 ایلمنٹس ہیں جو ایک بہت محتاط ترتیب کے ساتھ ایک چارٹ پر لکھے ہوئے ہیں ۔
وہی چارٹ جسے ہم سب نے سکول میں پڑھا یا دیکھا تھا ۔
the periodic table
ایک ایسا ٹیبل جس پر انسان کے علم میں موجود تمام 118 ایلمنٹس اپنے اپنے atomic mass کی ترتیب سے لکھے ہوئے ہیں ۔
اور اگر اس ٹیبل کو سائنس کا icon کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا ۔
لیکن اس انفارمیشن کا آپ کو کیا فائدہ ؟
یہ انفارمیشن دینا ضروری تھا کیوں کہ میں آپ کو اس ٹیبل کے لکھنے والے شخص تک لے کر جانا چاہتا ہوں ۔
ایک رشین سائنسدان جس کا نام تھا
dmitri mendeleev
آج سے 154 سال پہلے ، انفیکٹ وہ تاریخ بھی کچھ ایسی ہی تھی ... یکم مارچ 1869ء جب مینڈلیف نے تمام ایلمنٹس کو لکھنا اور ارینج کرنا شروع کیا ۔
اور اس نے صرف ایک ہی دن میں اس وقت کے معلوم زیادہ تر ایلمنٹس کو ارینج کر لیا جو کہ بڑی حیرت کی بات ہے لیکن ابھی بھی اس کے بنائے ہوئے ٹیبل ...
میں کچھ جگہیں خالی تھیں کیوں کہ میں بات کر رہا ہوں آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے کی اور ابھی انسان کو تمام ایلمنٹس کے متعلق پتہ بھی نہیں چلا تھا ۔
اگر میں یا آپ اس چارٹ میں موجود خالی جگہوں کو دیکھتے تو شاید مایوس ہو کر چھوڑ دیتے لیکن مینڈلیف نے ایک پیشن گوئی کر دی ۔
اس نے کہا کہ یہ خالی جگہیں اس لیے خالی بچ رہی ہیں کیوں کہ یا تو ہم نے باقی ایلمنٹس کا atomic mass غلط پتہ چلایا ہے ۔
یا پھر یہ خالی جگہیں اس لیے بچ رہی ہیں کہ ان جگہوں کو پر کرنے والے ایلمنٹس مستقبل میں دریافت ہوں گے ۔
لیکن اب بڑی دلچسپ بات ہوئی ۔
ظاہر سی بات ہے کہ ...
مینڈلیف کو ان unknown ایلمنٹس کا نام تو نہیں پتہ تھا کیوں کہ وہ ابھی تک دریافت ہی نہیں ہوئے ۔
لیکن اس پیشن گوئی کے متعلق جو ریسرچ پیپر پبلش ہوا اس میں مینڈلیف نے تین خالی جگہوں کے متعلق بڑی ڈیٹیل سے لکھا اور انہیں تین نام دیئے ۔
eka-boron
eka-aluminium
eka-silicon
اب eka کا لفظ سنسکرت ہے جس کا مطلب ہوتا ہے ’’ایک‘‘ یعنی وہ خالی جگہ جو فلاں ایلمنٹ سے ایک سٹیپ نیچے ہے ۔
اب مزے کی بات یہ کہ مینڈلیف کا چارٹ پبلش ہونے کے صرف چھ سال بعد فرانس کے ایک کیمسٹ paul emile نے ایک نیا ایلمنٹ دریافت کیا ۔
اور جب اس نے دنیا کو اپنی دریافت کے متعلق ...
بتایا تو مینڈلیف نے فوراً اسے خط لکھا اور کہا کہ یہ میری دریافت eka-aluminium ہے ۔
میں نے اس ایلمنٹ کے متعلق پیشن گوئی کی تھی ۔
اس وقت تو emile کو لگا کہ شاید مینڈلیف جھوٹ بول رہا ہے لیکن جب اس نے periodic table کو سٹڈی کیا تو اسے ماننا پڑا کہ واقعی مینڈلیف سچ کہہ رہا تھا ۔
دس سال بعد پھر سوئڈن کے ایک کیمسٹ نے eka-boron بھی دریافت کر لی ۔
وہی ایلمنٹ جس کی مینڈلیف نے پیشن گوئی کی تھی اور پھر پندرہ سال بعد جرمنی میں eka-silicon بھی دریافت ہو گئی ۔
بالکل ویسے جیسے مینڈلیف نے پیشن گوئی کی تھی ۔
ان تمام واقعات کے بیس سال بعد مینڈلیف نے ...
لنڈن میں فیراڈے کا ایک لیکچر اٹینڈ کیا تھا اس وقت اس نے ایک بات کہی تھی ۔
’’مجھے امید نہیں تھی کہ میں اتنی دیر زندہ رہوں گا کہ ایک دن سلطنت برطانیہ کی کیمیکل سوسائٹی کو اپنے پیریاڈک ٹیبل کی کنفرمیشن کرتے دیکھوں گا ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا یہ خواب پورا ہو گا ۔‘‘
مینڈلیف کے بعد انیسویں صدی کے آغاز میں کچھ نئی گیسز بھی دریافت ہوئی تھیں اور حالانکہ مینڈلیف نے ان کی پیشن گوئی نہیں کی تھی لیکن وہ بھی مینڈلیف کے periodic table میں فٹ بیٹھ گئیں ۔
اب یہ ایک بہت دلچسپ کہانی ہے لیکن میں نے آپ کو اس کے متعلق کیوں بتایا ؟
آپ نے ایک چیز نوٹ کی ؟
یکم مارچ 1869ء مینڈلیف نے صرف ایک دن میں انسان کو معلوم تمام ایلمنٹس کو ان کے atmoic mass کے مطابق بالکل ٹھیک ٹھیک ارینج کر کہ periodic table بنا دیا ۔
کیسے ؟
پیریاڈک ٹیبل بنانے کی کوششیں پچھلے پچاس سال سے کی جا رہی تھیں لیکن مینڈلیف نے اسے ایک ہی دن میں بنا دیا ۔
کیسے ؟
کیوں کہ یہ ٹیبل بنانے سے ایک رات پہلےمینڈلیف نے ایک خواب دیکھا تھا اور وہ کہتا ہے کہ ...
میں نے دیکھا کہ تمام کیمیکل ایلمنٹس میری آنکھوں کے سامنے اکٹھے ہوئے ۔
پھر انہوں نے خود کو اپنے اپنے atomic mass کے ساتھ ترتیب دینا شروع کیا ۔ میں انہیں یاد کرتا چلا گیا اور پھر ...
میں نے اپنی یادداشت سے یہ پیریاڈک ٹیبل بنایا ۔
اور یہی مینڈلیف کا وہ خواب تھا جس کے متعلق اس نے لنڈن کانفرنس میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اپنے خواب کی تعبیر پوری ہوتی دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گا ۔
خواب ... انسانی زندگی کی پراسرار ترین باتوں میں سے ایک ہیں ۔
خواب ایک اتنا اہم اور روحانی experience ہیں کہ صرف قرآن پاک میں ہی آٹھ خوابوں کا ذکر ہے ۔
انفیکٹ بخاری کی شروع کی حدیث ہے کہ آپؐ پر وحی کی ابتداء ہی اچھے ، سچے اور پاکیزہ خوابوں سے ہوئی تھی ۔ آپؐ جو بھی خواب دیکھتے وہ صبح کی روشنی کی طرح صحیح اور سچا ثابت ہو جاتا (بخاری 3)
یہاں تک کہ آپؐ نے اپنے آخری وقت میں بھی جو باتیں بتائی تھیں ان میں سے ایک بات خوابوں کے متعلق ہے کہ دیکھو ! میرے بعد نبوت ختم ہو گئی ہے اور نبوت کی بشارتوں میں سے اب صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں یعنی سچے خواب (سنن نسائی 1121)
خوابوں کی دنیا ہم سے چھپی ہوئی ہے ڈھکی ہوئی ہے لیکن ...
یہ دنیا ایک حقیقی دنیا ہے اور اس دنیا کی موجودگی پر یقین صرف مسلمان ہی نہیں رکھتے ۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے آپ کو مینڈلیف کی کہانی سنائی کہ کیسے اس نے تمام ایلمنٹس کو دیکھا اور انہوں نے خود کو اس کی آنکھوں کے سامنے ارینج کرنا شروع کیا اور مینڈلیف انہیں جلدی جلدی یاد کرتا چلا گیا ۔
خواب صرف مسلمان ہی نہیں دیکھتے بلکہ یہ ایک گلوبل ایکسپیرئینس ہے ۔
ہماری آنکھوں سے چھپی ہوئی لیکن ایک سچی دنیا ، خوابوں کی دنیا ۔
اور ایک اتنی بڑی دنیا کہ میں نے اسے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔
سچے خواب اور ان کی تعبیریں
غیر معمولی نوعیت کے خواب
ڈراؤنے خواب اور سلیپ پیرالسز
اور اس اندیکھی دنیا پر میں نے ’’چالیس ہزار سالوں کے علم‘‘ سیریز میں تین چپٹرز لکھے ہیں جو ان شاء اللہ اگلے تین ہفتوں میں ایک ایک کر کہ ریلیز کروں گا ۔
جن کے اندر میں آپ کو مینڈلیف کے خواب جیسے اور بھی خوابوں کے متعلق بتاؤں گا جو سچے ثابت ہوئے اور ایک ایسے نبی کے متعلق بھی ...
جنہیں تحفہ ہی خوابوں اور انکی تعبیروں کا دیا گیا تھا ، حضرت یوسفؑ ...
جن کے نام پر ویسے تو پوری ایک سورت ہے لیکن اس سیریز میں ان شاء اللہ میں آپ کو آرکیالوجی میں یوسفؑ کے ٹریسز دکھاؤں گا ۔
اور ان تین چیپٹرز میں سے پہلا چیپٹر ان شاء اللہ کل جمعے کے بعد ریلیز ہو گا ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...