Pakistan Tourism
Pakistan Tourism

@PakistanJannatt

5 تغريدة 13 قراءة Feb 24, 2023
آپ میں سے بہت لوگ رمضان کے بعد گلگت بلتستان آنے کا ارادہ رکھتے ہونگے۔ اکثر لوگ ہنزہ یا سکردو جانے کا سوچ رہے ہوں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں جگہ ہی بہت خوبصورت ہیں۔ لیکن اگر ٹوور کے دوران آپ کے پاس وقت ہو تو ہنزہ کے قریب ہی شاہراہ قراقرم سے 19 کلومیٹر پر واقع وادئ نلتر
لازمی جائیں۔ وادئ نلتر میں سرسبز پہاڑ ،بلند آبشاریں، خوبصورت جھیلیں، وسیع چراگاہیں اور ایک عدد خوبصورت برفانی چیتا آپ سب کو دعوت نظارہ دے رہا ہے۔
وادئ نلتر جانے کے لئے اگر آپ ہنزہ سے آرہے ہوں تو گلگت اور ہنزہ کے درمیان واقع نومل گاوں سے آپکو شاہراہ قراقرم سے نلتر ایکسپریس وے پر
داخل ہونا پڑے گا۔ اور اگر آپ گلگت سے نلتر جانا چاہتے ہیں تو گلگت شہر سے ہی نلتر ایکسپریس وے پر ہوجائیں۔ نلتر ایکسپریس وے نومل گاوں سے کچھ آگے تک بن چکی ہے۔ آپ اگر فور بائی فور پر ہیں تو باآسانی نلتر پہنچ سکتے ہیں ورنہ آپکو نومل سے جیپ بک کروانی ہوگی۔ نومل میں گاڑیوں کی پارکنگ کے
لئے مختلف پارکنگ سٹینڈ ہیں، وہاں آپ اپنی گاڑی پارک کریں اور نلتر کے لئے جیپ بک کروالیں۔ نومل سے نلتر جیپ قریبا 7000 سے 8000 تک لے گی، اس جیپ میں چھ لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ اگر آپ پراڈو بک کرنا چاہیں تو اس کا کرایہ 10000 تک ہوگا اور اس میں سات لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ نلتر میں ویسے تو سات
جھیلیں ہیں، جن میں سے تین جھیلوں تک آپ فور بائی فور گاڑی میں جاسکتے ہیں، باقی جھیلوں کے لئے آپکو چلنا پڑے گا

جاري تحميل الاقتراحات...