مغرب کی اذان سے پہلے میں آپ کو ایک اہم بات بتانا چاہتا ہوں ۔
حضرت ابو ہریرۃؓ کی ایک مرتبہ کعب بن احبار ؓ سے ایک گہری علمی ڈسکشن ہو رہی تھی ۔
آپ جانتے ہیں کہ یہ دونوں کون تھے ؟
ان میں سے ایک نام ان صحابی کا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ احادیث رپورٹ کی ہیں اور دوسرا نام ان کا ہے ...

جو مسلمان ہونے سے پہلے Judaism کے ایک بہت بڑے عالم تھے اور اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس درجے کا علم رکھنے والوں کی گفتگو کس درجے کی ہو گی ۔
ابو ہریرۃؓ کہتے ہیں کہ میں کعب کو احادیث کا علم دے رہا تھا اور وہ مجھے تورات میں موجود علم کی باتیں بتا رہے تھے یہاں تک کہ ...

ہم جمعے کے دن پر بات کرنے لگے تو میں نے انہیں وہ حدیث سنائی کہ ...
’’جمعہ کے دن ... ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ کوئی بھی مسلمان اللہ سے جو بھی سوال کرے ، اللہ تعالیٰ اسے وہ دے دیتا ہے ۔‘‘
تو کعب کہنے لگے کہ اللہ کے نبیؐ نے سچ کہا تھا ، یہ وہ دن ہے جس دن آدمؑ کی ...

پیدائیش ہوئی تھی ... یہ وہ دن ہے جس دن قیامت نے برپا ہونا ہے اور یہی وہ دن ہے جب جنات اور انسان کے علاوہ ہر مخلوق خوف سے اپنے کان لگائے ہوتی ہے کہ کہیں صور نہ پھونک دیا جائے ۔
ابو ہریرۃ ؓ کہتے ہیں کہ جمعے کے متعلق تو ہم دونوں کو پتہ تھا لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ ’’وقت‘‘ ..

کونسا ہوتا ہے جس میں تمام سوال سن لیے جاتے ہیں ۔
بہرحال جب میں مدینہ واپس آیا تو اپنی اور کعب کی اس ڈسکشن کے متعلق عبداللہ ابن سلامؓ کو بتایا تو وہ کہنے لگے کہ مجھے پتہ ہے کہ وہ ’’وقت‘‘ کونسا ہے ۔
ابو ہریرۃؓ کہتے ہیں کہ جب انہوں نے یہ کہا تو میں اس بات پر اڑ گیا کہ پھر ...

مجھے بھی بتائیں ۔
اور تب عبداللہ بن سلامؓ نے انہیں بتایا کہ وہ ’’وقت‘‘ عصر سے مغرب کے درمیان میں آتا ہے ۔
لیکن میں نے ان سے حیرانی کے ساتھ پوچھا کہ ایسا کیسے جبکہ اس وقت تو کوئی نماز بھی نہیں ہوتی ؟
تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے محمد الرسول اللہؐ سے سنا تھا کہ ...

’’انسان تب تک نماز ہی میں رہتا ہے جب تک وہ اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے‘‘ ... (مسند أحمد 2708)
قبولیت کی گھڑی آج
’’عصر سے لے کر مغرب کے درمیان ‘‘
کسی وقت آنی ہے اور اگر آپ اس میں دعا مانگیں تو میرے اور میرے والدین کے لیے گہری سبز جنتوں کی دعا ضرور مانگیے گا ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...