Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

6 تغريدة 4 قراءة Feb 24, 2023
آج ایران میں ڈھائی ہزار سال تک چلتی رہنے والی بادشاہت کا آخری تھا ، 16 جنوری 1979ء جب رضا شاہ پہلوی یعنی ایران کے آخری بادشاہ انقلاب کے بعد ایران چھوڑ کرچلے گئے تھے اور اگلے ہی سال اس دنیا کو چھوڑ کر بھی ۔
جب موت کے وقت اس سے پوچھا گیا تھا کہ ایران اور اس کے لوگوں کے متعلق ...
آپ کیا کہنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ...
’’ایران جیسا کوئی نہیں‘‘
اور پھر تھوڑی دیر رکنے کے بعد بولا ...
’’ایران کی زمین ، اس کے لوگ ، انسان اس سے محبت کر ہی بیٹھتا ہے‘‘
اور پھر اس کے بعد آخری تک یہی بولتے رہے
’’ایران جیسا کوئی نہیں ، ایران جیسا کوئی نہیں ۔‘‘
بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں لیکن NASA نے ایک مرتبہ خلاء میں ایک ڈسک بھیجی تھی ، اس ڈسک پر لکھا تھا
‘‘from planet earth’’
اس ڈسک میں دنیا کے 73 ممالک کے ہیڈ آف سٹیٹس کی طرف سے میسجز ریکارڈ کیے گئے تھے اور رضا شاہ پہلوی کی آواز بھی اس ڈسک میں ریکارڈڈ ہے جس میں انہوں نے ...
انسان کی ترقی کی لیے ایک دعا ریکارڈ کروائی تھی ، انفیکٹ اس ڈسک میں اس وقت کے پاکستانی صدر یحیٰ خان نے بھی اپنا میسج ریکارڈ کروایا تھا ۔
ایران کی تاریخ بڑی حیران کن ہے اور بہت ہی خوبصورت بھی ، وہاں کا آرکیٹیکچر ، فلاسفی ، مائیتھالوجی ، کلچر ...
بلکہ حضرت عمرؓ کے آثار میں ...
ایران میں موجود ایک نبی کا بھی ذکر ملتا ہے ۔
ایک مرتبہ ایک فلائٹ کے دوران ہمارا جہاز ایران کے پہاڑوں پر سے گزرا تھا اور عصر کے بعد کا وقت تھا ۔
اس وقت ایران کی پہاڑی چوٹیوں پر سورج کی آخری کرنیں اتنی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ ...
مجھے رضا شاہ پہلوی کی بات یاد آ گئی کہ...
’’ایران انسان کو پسند آ ہی جاتا ہے ۔‘‘
کبھی مجھے موقع ملا تو ان شاء اللہ ایران ضرور وزٹ کروں گا ۔
اسپیشلی شیراز کی رنگوں سے بھری ’’ناصر الملک مسجد‘‘
اور اگر کبھی آپ نے ایران وزٹ کیا ہے تو مجھے اپنا ایکسپیرئینس ضرور بتایئے گا ۔

جاري تحميل الاقتراحات...