Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

13 تغريدة 8 قراءة Feb 24, 2023
آپ میں سے شاید کچھ لوگوں کو یاد ہو کہ آج ایک بہت خاص دن ہے یعنی 5 جنوری
جب 2005ء میں ہماری دنیا سے بہت دور نیپچون نام کے سیارے کے پاس ایک اور چھوٹا سا سیارہ دریافت ہوا تھا ’’eris‘‘ انفیکٹ اس کا اپنا ایک چھوٹا سا چاند بھی ہے ’’dysnomia‘‘ ۔
یہ نام آپ کو کچھ عجیب سے نہیں لگتے ؟
پہلے سیارے کا نام ’’مرکری‘‘ جو mercurius کے نام پر ہے ایک ایسا خدا جو انسان اور آسمان کے درمیان ایک رابطہ بھی ہے ۔
دوسرے سیارے کانام ’’وینس‘‘ جو خوبصورتی اور فتح کی دیوی کے نام پر ہے ۔
تیسرے یعنی ہمارے سیارے کا اوریجنل نام ’’gaia‘‘ جو ماں جیسی محبت رکھنے والے خدا کے نام پر ہے ۔
ہمارے چاند کا اوریجنل نام ’’luna‘‘ یا پھر ’’selene‘‘ جو ایک دیوی کے نام پر ہے ۔
چوتھے سیارے کا نام ’’مارس‘‘جو جنگجوؤں کے خدا کے نام پر ہے ۔
پانچویں سیارے کا نام ’’جیوپیٹر‘‘ جو ’’jove‘‘ یعنی آسمان اور کڑک اور گرج کے خدا کے نام پر ہے ۔
چھٹا سیارہ ’’سیٹرن‘‘ جو زرخیزی اور دولت کے خدا کے نام پر ہے ۔
ساتواں سیارہ ’’یورینس‘‘ جو ایک بڑے خدا کے نام پر ہے ۔
آٹھواں سیارہ ’’نیپچون‘‘ جو سمندروں کے خدا کے نام پر ہے ۔
ہو سکتا ہے کہ آپ مجھے کہیں کہ ...
فرقان یہ نام چونکہ یونانیوں اور رومنز نے رکھے تھے اس لیے انہوں نے اپنے خداؤں کے نام پر رکھ دیئے جو کہ سچ ہے ۔
لیکن اپنی ریسرچ کے دوران میں نے یونانیوں اور رومنز سے بھی دو دو ہزار سال پہلے کے babylon اور سمرۃ کے کلچرز کو بھی گہرائی سے سٹڈی کیا ہے ۔
آپ کو پتہ ہے کہ وہ لوگ ...
چاند کو nanna ، مرکری کو sihtu ، وینس کو dilbat ، مارس کو salbatanu کہتے تھے جو سب کے سب ان کے نزدیک خدا کے نام تھے ؟
آپ مجھے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ دور پرانا تھا اب ماڈرن ایج ہے ۔
میں اسے بھی سچ مان لیتا ہوں لیکن اس نئے دریافت ہونے والے سیارے کا نام eris کس نے رکھا تھا ؟
اس کا نام California Institute Of Technology یعنی CalTech نے رکھا تھا ۔
آپ کو CalTech کا مطلب پتہ ہے ؟ دنیا کا ٹاپ کلاس انسٹیٹیوٹ جس میں ٹاپ کے سٹوڈنٹس میں سے بھی صرف چار فیصد ہی ایڈمشن لے پاتے ہیں ۔’’eris‘‘ یعنی غصیلے جذبات کی دیوی اور اس کے چاند کا نام ’’dysnomia‘‘ یعنی ...
ایریس کی ایک دیوی بیٹی ۔
آپ کو پتہ ہے کہ CalTech پہلے اس سیارے کا نام ’’Lila‘‘ رکھنا چاہتا تھا ؟
آپ کو Lila کے نام کا اوریجن پتہ ہے ؟
یہ لفظ ہندو مائتھالوجی سے آیا ہے یعنی وہ کھیل جو ’’براہما‘‘ نے کھیلا ، جس کے نتیجے میں پوری کائنات وجود میں آئی تھی ۔
آپ کو یاد ہے کہ ...
کچھ دن پہلے میں نے ایٹم بنانے والے شخص dr. robert oppenheimer کے متعلق آپ کو بتایا تھا ؟
جس نے اپنی ایٹامک ٹیسٹ سائیٹ کو سولہویں صدی کی ایک مذہبی نظم سے متاثر ہو کر’’trinity‘‘ کا نام دیا تھا ؟
ایک ایسی نظم جس میں خدا سے ملٹری superiority کی دعا مانگی جا رہی ہے ؟
آپ کو یاد ہے میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب ایٹامک بلاسٹ ہو رہا تھا اس وقت ڈاکٹر اوپن ہائمر کے الفاظ کے مطابق ...
’’اس وقت روم میں کچھ لوگ رو رہے تھے ، کچھ لوگ ہنس رہے تھے لیکن زیادہ تر لوگ خاموش تھے ۔‘‘
اور اس وقت ڈاکٹر اوپن ہائمر نے بھگود گیتا کی ایک لائن پڑھی تھی کہ ...
’’اگر آسمان میں ہزاروں سورج ایک ساتھ چمکیں تو وہ خدا کو دیکھنے جیسا ہو گا ، میں موت بن چکا ہوں ، دنیاؤں کو تباہ کرنے والا ۔‘‘
ان سب خداؤں کے مختلف نام کیوں ہیں ؟
میں آپ کو ایک ایک کر کہ یہ بھی بتا سکتا ہوں ، اور آپ کو یہ بھی دکھا سکتا ہوں کہ یہ سب نام بیسکلی ایک ہی ...
اوریجن سے آئے ہیں لیکن آپ نے ایک بات نوٹ کی ؟
یوں لگتا ہے کہ انسان چاہتے یا نہ چاہتے ، خدا کے کانسپٹ سے آزاد نہیں ہو سکتا ۔
اور اب اگر آپ رچرڈ ڈاکنز جیسے ملحد کاسلوگن
"a world without god"
سنیں تو آپ کی ہنسی نکل جانی چاہیئے اور اسے کہنا چاہئے کہ پہلے جا کر انسان کی ...
ساری تاریخ بدل کر آؤ جس میں وہ جگہ جگہ ، چاہتے نہ چاہتے اپنے آپ کو ...
خدا کا ، ایک supreme being کا محتاج سمجھتا آیا ہے ۔
لیکن یہ بات آپ نے اور بھی کہیں پڑھی ہے ؟
اے تمام انسانیت ! یہ تم ہو ، جو اللہ کے محتاج ہو اور یہ اللہ ہے جو بے نیاز ہے ۔ (فاطر35:15)
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...