Tauqir Nasser
Tauqir Nasser

@TauqirNasser

5 تغريدة 18 قراءة Jan 05, 2023
ایک صحتمند مرد کے عورت سے جماع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہےاس میں400 ملین سپرمز موجود ہوتے ہیں۔لہذامنطق کے مطابق،اگر اس مقدار میں نطفہ کو رحم میں جگہ مل جاتی ہے تو 400 ملین بچے پیدا ہوجاتے!
جبکہ یہ 400ملین اسپرم،ماں کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح بھاگتے ہیں اور اس دوڑ میں👇
صرف 300 سے 500 سپرم ہی بچ پاتے ہیں۔
اور باقی؟وہ راستے میں ہی تھکن یا شکست سے مر جاتے ہیں۔یہ 300سے 500 سپرم ہیں جو بیضہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک،جی ہاں صرف ایک بہت ہی مضبوط سپرم ہوتا ہے،جو بیضہ میں داخل ہوکر فرٹیلائز ہوتا ہے،کیا آپ جانتے ہیں وہ خوش نصیب👇
فاتح اور مضبوط ترین سپرم کون ہے؟
وہ خوش نصیب سپرم آپ،میں،یا ہم سب ہیں۔
کیا آپ نے کبھی اس عظیم جنگ کے بارے میں سوچا ہے؟
جب آپ بھاگےتو آنکھیں،ہاتھ، پاؤں،سر نہیں تھے،پھر بھی آپ جیت گئے!
جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹس نہیں تھے،آپ کے پاس دماغ نہیں تھا،لیکن آپ پھر بھی جیت گئے👇
بہت سے بچے ماں کے پیٹ میں کھو گئے۔ لیکن آپ موجود رہے،آپ نے اپنے 9 مہینے پورے کیے۔
اور آج ......
آپ گھبراتے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تو آپ مایوس ہوجاتے ہیں لیکن کیوں؟آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے؟آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟اب آپ کے پاس دوست، بہن بھائی، سرٹیفکیٹس،سب کچھ ہے👇
پھر آپ مایوس کیوں ہوگئے؟
آپ شروع میں جیتے،آپ آخر میں جیتے،آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔
اللہ تبارک وتعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور سچی لگن سے مقصد کےحصول کیلئےجدوجہد کریں وہ آپکو ہارنے نہیں دے گا جیسے ملینز سپرمز میں سے آپکو فاتح بنایا تھا بالکل ویسے ہی وہ اب بھی آپکو فاتح بنائے گا۔
کاپی

جاري تحميل الاقتراحات...