Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

18 تغريدة 132 قراءة Jan 04, 2023
وہ چیز جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر ڈالتی ہے ۔
آج یعنی 4 جنوری ایک بہت بڑے نام کی پیدائش کا دن ہے ، سر آئزیک نیوٹن ، جسے ماڈرن فزکس کا بانی سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ نیوٹن ہی تھا جس نے کائینات کو دیکھنے کا ایک نیا نظریہ دیا تھا ، اس نے کشش ثقل دریافت کی تھی اور اسی کے ...
بتائے ہوئے تین مشہور قوانین آج بھی میں اور آپ میٹرک کی کتابوں میں پڑھ رہے ہیں ۔
لیکن میں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاؤں ؟
نیوٹن نے ایک کتاب لکھی تھی opticks کے نام سے اور اس کتاب میں نیوٹن کا روشنی کے متعلق ماننا تھا کہ یہ بہت چھوٹے چھوٹے ذرات سے بنی ایک اینرجی ہے جسے ...
جسے ’’کوئی اندیکھی شئے‘‘ اٹھائے ہوئے ہے ۔
اس نامعلوم اور نظر نہ آنے والی شئے کو نیوٹن نے ether کا نام دیا تھا یعنی کوئی ایسی طاقت جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر ڈالتی ہے ۔
آپ کو پتہ ہے نیوٹن کی اس بات کو john maynard نے نیوٹن کی بائیوگرافی میں قوٹ کر کہ یہ بات لکھی تھی کہ ...
’’نیوٹن ہمارے دور کا پہلا سائنسدان نہیں بلکہ پچھلے دور کا آخری جادوگر تھا‘‘۔
لیکن میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سچائی ، تہہ در تہہ لیئرز کے نیچے چھپی ہوتی ہے اور جیسے جیسے یہ تہیں آپ پر کھلتی چلی جاتی ہیں آپ حیرانیوں میں داخل ہوتے چلے جاتے ہیں ۔
آپ کو پتہ ہے کہ john maynard نے ...
یہ بھی کہا تھا کہ اگر نیوٹن
’’کوئی ایسی طاقت جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر ضرور ڈالتی ہے‘‘
پر یقین نہ رکھتا تو وہ شاید کبھی theory of gravity ڈیولپ نہ کرتا یعنی کہ کشش ثقل ، ایک ایسی اندیکھی قوت جو زمین پر اپنا اثر ڈالتی ہے اور جس کی وجہ سے زمین سورج کے گرد گردش کر رہی ہے ...
آج دنیا نیوٹن کو اس کی theory of gravity کے حوالے سے زیادہ جانتی ہے لیکن میں آپ سے ایک اور سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ ذرا سوچیں تو سہی کہ نیوٹن نے ether کا نام کیوں لیا تھا ؟
ایکچوئلی ether کا ذکر کرنے والا پہلا شخص نیوٹن نہیں بلکہ افلاطون تھا اور اس نے ether کا ذکر اپنے ...
ایک ڈائیلاگ timaeus میں بڑے دلچسپ انداز میں کیا ہے اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کیسے ۔
افلاطون کے استاد ارسطو نے یونانی زبان میں ایک کتاب لکھی تھی’’peri ourano‘‘ یعنی
’’آسمانوں کی باتیں‘‘ جس میں وہ کائینات کی چار بنیادی قوتوں کا ذکر کرتا ہے اور جس کے متعلق مجھے پورا یقین ہے کہ
آپ نے بھی سن رکھا ہو گا کہ وہ چار قوتیں ہیں ...
آگ ، مٹی ، ہوا اور پانی ...
لیکن افلاطون نے اپنے استاد ارسطو سے ایک قدم آگے ہو کر ایک بات کہی تھی ، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ غور سے اس کی بات سنیں !
’’میں آگ ، مٹی ، ہوا اور پانی پر یقین رکھتا ہوں … the four elements … لیکن ...
کوئی چیز ہے جو بالکل شفاف فطرت رکھتی ہے ، جسے دیکھنا ناممکن ہے ، جیسے خدا کا کوئی حکم ہو ۔‘‘
اور یونانی زبان میں اس نظر نہ آنے والی قوت کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ether تھا یعنی کوئی شئے ، کوئی ایسی قوت جو اتنی شفاف کہ وہ نظر ہی نہ آئے ۔
اور یہاں سے ایک کانسیپٹ پیدا ہوا ...
کانسپٹ پیدا ہوا ’’’the fifth element‘‘ کا ... یعنی وہ چیز جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر رکھتی ہے ۔
لیکن شاید یہ بات بھی اتنی دلچسپ نہیں ہے ۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ether کی موجودگی پر سائنسدانوں کو اتنا یقین تھا کہ وہ اسے اپنے سائینٹفک فارمولاز تک میں بھی استعمال کرتے رہے ہیں ۔
اس ether کا لاطین نام quintessence تھا جس کا لفظی مطلب ہی بنتا ہے
’’بنیادی لازم عنصر‘‘
اور میں آپ کو تین سمبلز دکھا رہا ہوں جن میں سے پہلا q جیسا سمبل یورپ کے سائنسدان quintessence یا ether کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں کہ
وہ چیز جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر ڈال رہی ہے ۔
دوسرا سمبل جو ایک کپ اور ایک لائن جیسا ہے جسے نیوٹن نے خود اپنے فارمولاز میں ether کی موجودگی کے لیے استعمال کیا کہ وہ چیز جو نظر نہیں آتی لیکن اپنا اثر ڈال رہی ہے ۔
اور گول دائروں والا تیسرا سمبل جسے ایک سوئیڈش کیمسٹ torbern bergman نے اپنی دوائیوں کے فارمولاز میں ...
استعمال کیا تھا کہ وہ چیز جو نظر نہیں آتی لیکن انسان کی صحت پر اپنا اثر ڈالتی ہے ، لیکن شاید یہ بات بھی اتنی دلچسپ نہیں ہے ۔
جو چیز سب سے زیادہ دلچسپ ہے وہ یہ ہے کہ یہ صرف افلاطون یا نیوٹن ہی نہیں تھے جنہوں نے ether کی موجودگی کو سینس کیا یا اسے اپنے فارمولاز میں یوز کیا ...
قدیم انڈیا میں بھی ether کو سینس کر کہ اسے shaktipat کا نام دیا گیا تھا
اسے قدیم چائنیز نے بھی محسوس کر کہ ’’qi‘‘ کا نام دیا تھا
اسے پولی نیشیاء کے جنگلیوں نے بھی محسوس کر کہ ’’mana‘‘ کا نام دیا تھا
اسے ویسٹ افریقہ کے قبائل نے بھی محسوس کر کہ ’’ase‘‘ کا نام دیا تھا ...
اسے نیو ایج فلاسفرز نے بھی محسوس کر کہ ’’aura‘‘ کا نام دیا تھا
اسے جرمنز نے بھی محسوس کر کہ ’’vril‘‘ کا نام دیا تھا (جس پر پورا ایک ناول ہے the coming race اور میں نے آپ کو اس ناول کی حیرت انگیز داستان کے متعلق ایک مرتبہ بتایا بھی تھا ) ۔
شروع میں ، میں نے آپ کو یہ بھی ...
آپ کو یہ بھی بتایا تھا کہ جیسے جیسے آپ پر سچائی کی تہیں کھلتی چلی جاتی ہیں ... آپ حیرانیوں میں ڈوبتے چلے جاتے ہیں ۔
صدیوں پر محیط لوگوں نے ether کی موجودگی کو سینس کیا ہے ، اسے کئی نام دیئے ہیں ، اسے انسان کی صحت کا راز سمجھا ہے ، اسے خدا کا حکم سمجھا ہے کہ جو چیزوں کو ...
کام پر لگائے ہوئے ہے ، لیکن میں آپ کو ایک بات بتاؤں ؟
اسے اسلام نے بھی ایک نام دیا ہے ... barakah ... برکۃ
برکت ، جسے میں نے بھی محسوس کیا ہے ، سینس کیا ہے ۔
’’چالیس ہزار سالوں کا علم‘‘ ... کی ڈاکیومنٹری لکھتے ہوئے ، پوری کی پوری ڈاکیومنٹری ، شروع سے لے کر آخر تک ...
اس پوری سیریز کو میں نے اپنے دو ہاتھوں سے لکھا ہے ... ایک ہی شخص کے لیے اتنا بڑا پراجیکٹ ایک ناممکن بات تھی ... اگر اس میں برکۃ نہ ہوتی تو ۔
خدا کا ایک حکم ، وہ چیز ، جو نظر نہیں آتی ... لیکن اپنا اثر ضرور ڈالتی ہے ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...