Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

17 تغريدة 35 قراءة Dec 15, 2022
دنیا کے گمشدہ شہروں کی کہانیاں ہمیشہ ہماری توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں ، کم سے کم میری توجہ تو فوراً ان کی طرف جاتی ہے کیوں کہ ان گمشدہ شہروں میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ حیران کر دینا والا چھپا ہوتا ہے ۔
آپ میں سے بہت سے لوگوں نے atlantis کا نام سنا ہو گا ؟ انفیکٹ اس کا سب سے پہلا ...
تذکرہ آج سے ڈھائی ہزار سال پہلے افلاطون نے سمندری جزیروں پر قائم اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایک بہت ایڈوانسڈ اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر کیا تھا ۔
پچھلے ڈھائی ہزار سال سے ایٹلانٹس کا گمشدہ شہر دنیا کے بڑے رازوں میں سے ایک راز ہے کہ وہ راتوں رات کہاں چلا گیا ؟
بہت سے لوگوں ...
کے لیے گمشدہ شہروں کی باتیں شاید کہانیوں سے زیادہ کچھ نہ ہوں لیکن کچھ لوگوں کے لیے ان گمشدہ شہروں کی تلاش ہی سب کچھ تھی ۔
انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر ان شہروں کو ڈھونڈا ، اپنی زندگی کی تمام تر جمع پونچی خرچ کر دی ۔
لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے ساتھ ساتھ ...
اپنا پورا ملک داؤ پر لگا دیا ۔
آپ کو یاد ہے میں نے ایک مرتبہ ہٹلر کے ahnenerbe نام سے قائم ایک تھنک ٹینک کے متعلق آپ کو بتایا تھا ؟
اس تھنک ٹینک نے کئی مشنر بھیجے تھے جو سوئیڈن کی غاروں میں چھپے ہوئے runes یعنی قدیم علامتیں ڈھونڈتے تھے ۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ...
اس تھنک ٹینک نے اپنا ایک مشن ایران کے کرمان شاہ صوبے میں بھی بھیجا تھا جو بہشتون پہاڑ کی چوٹی پر موجود ان علامات اور نشانوں کو سٹڈی کر رہا تھا جو ایرانی تاریخ کے شاید سب سے بڑے بادشاہ ڈائریس نے خود بنوائے تھے ۔
لیکن یہ سب کیوں ؟
کیوں کہ ہٹلر کا دل سے ماننا تھا کہ ...
جمے ہوئے نارتھ پول کے قریب جزائر میں سے ایک پر thule نام کا ایک گمشدہ شہر آباد تھا جو دھیرے دھیرے پانی میں چلا گیا ۔
اور اس کے بچ جانے والے لوگ آہستہ آہستہ یورپ کی طرف آ گئے اور ان ہی لوگوں میں سے ایک ماسٹر نسل چلی the aryans جو انتہائی ترقی یافتہ اور میڈیسن ، ذراعت اور ...
وار فیئر میں بہت ایڈوانسڈ لوگ تھے ۔
لیکن ہٹلر کو ایسا کیوں لگتا تھا ؟
کیوں کہ آسٹریا میں ایک پادری رہا کرتا تھا jorg lanz von liebenfels جو گمشدہ شہروں کے ٹاپک سے obsessed تھا ۔
اور اس نے thule نام کے اس گمشدہ شہر کو تلاش کرنے کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا کیوں کہ ...
اسے یقین تھا کہ وہاں ایک بہت ایڈوانسڈ نسل رہا کرتی تھی اور اس پادری کا ذکر ایک بہت دلچسپ جرمن کتاب میں ہے der mann, der hitler die ideen gab یعنی کہ وہ شخص جس نے ہٹلر کو آئیڈیاز دیئے ۔
میں آپ کو ایک اور بڑی دلچسپ بات بتاتا ہوں ۔
پندرہویں صدی میں انسان نے سمندری جہازوں کو ...
بہت زیادہ پرفیکٹ کر لیا تھا اور سپین سے کئی لوگ برازیل اور ایمازون کے جنگلات میں نئی دنیاؤں کی تلاش کے لیے گئے ۔
ان ہسپانوی لوگوں میں ایک نام juan rodrigues کا تھا جس نے پندرہویں صدی میں ایک کتاب لکھی تھی the chronicles of el carnero جس کے اندر اس نے ایک بڑا دلچسپ واقعہ لکھا ۔
وہ لکھتا ہے کہ ہم لوگوں نے جنگلات میں ایک شخص کے بادشاہ بننے کی رسم ہوتے دیکھی ۔
اس نے جھیل کے کنارے کھڑے ہو کر اپنے جسم پر سونے کا پاؤڈر ملنا شروع کیا ، وہ خود پر اس طرح پاؤڈر چھڑک رہا تھا جیسے سونا نہیں بلکہ مٹی ہو اور پھر وہ سونے سے بنی ایک کشتی میں بیٹھ کر جھیل میں اتر گیا ۔
ہم نے کبھی اس سے زیادہ خوبصورت منظر نہیں دیکھا تھا ، آس پاس موجود جنگلی قبائیلیوں نے اس جھیل میں سونے ، چاندی ، ڈارک گرین زمرد اور قیمتی پتھروں کا خزانہ پھینکنا شروع کیا ، ان سب نے بھی اپنے سروں پر سونے کے تاج پہنے ہوئے تھے ، ان لوگوں کے پاس حیران کن حد تک خزانے تھے ، اور جب ...
اس ریچوئیل کے بعد وہ شخص جھیل سے واپس باہر آیا تب وہ ان کا بادشاہ ڈکلیئر ہو چکا تھا ۔
بعد میں جب sebastian de benalcazar نامی ایک ہسپانوی کو اس واقعے کے متعلق پتہ چلا تو اس نے ایک بات کہی جو آج تک تاریخ کا حصہ ہے ۔
vamos, a buscar a este indio dorado
یعنی کہ ...
چلو ، چل کر اس سونے سے بنے ہوئے انڈین کو ڈھونڈتے ہیں
اور اس طرح شروع ہوا انتہائی دلچسپ واقعات کا ایک سلسلہ اور شروع ہوئی تلاش el dorado کی ، یعنی ایمازون کے جنگلات میں سونے سے بنا ایک گمشدہ شہر ۔
آپ کو ایک اور بھی دلچسپ بات بتاؤں ؟
ایسا ہی ایک گمشدہ شہر عرب میں بھی تھا ...
ارم کا گمشدہ شہر ، جسے ڈھونڈنے کے لیے ایک انگریز nicholas clapp نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا ۔ وہ کبھی اپنی آنکھوں سے تو اس شہر کو نہیں دیکھ سکا لیکن ان کا ایک نام ضرور رکھ گیا تھا the lost arabs of iram یعنی ارم کے گمشدہ عرب ۔
لیکن تمام گمشدہ شہروں کی طرح ...
ارم کے شہر میں بھی دو بہت ہی خاص باتیں تھیں اور اس گمشدہ شہر ارم کا نام انفیکٹ سورۃ فجر میں نام کے ساتھ ہے ۔
ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، کہ جن جیسا اور کوئی بھی نہیں پیدا کیا گیا (الفجر 89:07-08)
ارم والے ، ستونوں سے بھرے ہوئے ، لیکن اس بات کا آخر کیا مطلب ہے ؟
ستونوں سے بھرے ہوئے ؟
کون رہتا تھا ارم کے اس گمشدہ شہر میں ؟ کہاں واقع تھا یہ شہر اور ان میں ایسا کیا تھا کہ ان جیسا اور کوئی نہیں بنایا گیا ؟
گمشدہ شہروں ، پرانے نقشوں اور خزانے کی تلاش جیسا ایک hunt جس میں clues کا پیچھا کرتے میں کل آپ کو ایک گمشدہ شہر کی سیر کرانے والا ہوں ۔
اور ارم کا یہی شہر جو بالآخر گمشدہ ہو گیا اور اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ؟
میرے چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کا اگلا چیپٹر ہے جو ان شاء اللہ کل اس لنک پر ریلیز ہو گا ۔
youtu.be
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...