Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

11 تغريدة 19 قراءة Feb 24, 2023
حضرت نوحؑ کا سیلاب پوری دنیا میں تھا یا صرف ایک خطے میں ؟
آپ ان دونوں میں سے کسی بھی ایک طرف رحجان رکھیں لیکن کچھ سوالات پھر بھی آپ کے سامنے مونہہ کھولے کھڑے ہوں گے ۔
مثلاً اگر یہ سیلاب صرف ایک خطے میں تھا تو اللہ تعالیٰ نے نوحؑ کو تمام جانوروں کے جوڑے لینے کا کیوں کہا ؟ ...
سورۃ ھود میں حکم بڑا واضح ہے کہ
’’ہر قسم کے جانداروں میں سے جوڑے سوار کر لیجیئے‘‘ (ھود 11:40)
اب بالفرض اگر نوحؑ عرب میں رہتے تھے تو عرب میں جانوروں کی زیادہ سے زیادہ صرف سترہ ہزار اقسام ہی رہتی ہیں جبکہ ’’ہر قسم کے جانداروں‘‘ میں پتہ ہے کتنے جوڑے آئیں گے ؟
ستاسی لاکھ ۔
اب اتنی بڑی تعداد کچھ لوگوں کے لیے ناقابل یقین تھی ، انہیں اس بات کو ملحدوں کے سامنے ایکسپلین کرنا مشکل لگا اس لیے انہوں نے ایک نئی انڈرسٹینڈنگ سے کام لیا کہ ہو سکتا ہے یہ حکم صرف پالتو جانوروں کے لیے ہو مثلاً گائے، بیل، بکری، اونٹ، گھوڑا، بھیڑ وغیرہ۔
اس کا جواب سب سے آسان ہے ۔
ٓآپ کو پتہ ہے اونٹ اور گھوڑے کو انسان نے کب پالتو بنایا ؟ صرف چار اور پانچ ہزار سال پہلے ۔
اب یہ والی تھیوری تو ناممکن ہے کیوں کہ سیلاب کا ذکر اس سے بھی دو ہزار سال پہلے لکھی گئی عراق کی سمیرین ٹیبلٹس میں ملتا ہے ۔
اور دوسری بات کہ ان چند جانوروں کے جوڑے رکھنے کے لیے ...
نوحؑ نے تین منزلہ ایک اتنی بڑی کشتی کیوں بنائی جسے کسی بھی روایت سے دیکھ لیں وہ ایک کلومیٹر بائی ہاف کلومیٹر سے کم سائز کی نہیں تھی ۔
اور پھر اگر یہ سیلاب ایک لوکل سیلاب تھا تو باقی انبیاء یعنی ھودؑ اور صالحؑ کی طرح نوحؑ بھی وہ علاقہ چھوڑ کر چلے کیوں نہیں گئے ؟
آپ ابن عباسؓ کی اس روایت کو کیسے ایکسپلین کریں گے کہ وہ کشتی 150 دن تک سیلاب کے طوفانی تھپیڑوں میں سمندروں پر گھومتی رہی تھی اور نوحؑ نے اس کے متعلق کہہ دیا تھا کہ اب اللہ ہی اسے چلائے گا اور اللہ ہی اسے روکے گا (ھود 11:41)
اور اب گلوبل سیلاب کا یقین رکھنے والوں سے سوال کہ ...
اگر اہل عاد کے گھروں پر ہوا کا عذاب آیا اور اگر اہل ثمود کے گھروں پر چیخ کا عذاب آیا اور اگر اہل مصر پر ایک کے بعد ایک سات عذاب memphis کے شہر میں ہی آئے تو قوم نوحؑ نے ایسا کیا کر دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کو ہی سیلاب میں ڈبو دیا ؟
اس بات کے دو ہی جواب ہو سکتے ہیں ..
پہلا جواب کہ یا تو قوم نوح ؑ پوری دنیا میں آباد تھی
اور یا پھر اس وقت ، پوری دنیا میں کچھ نہ کچھ ایسا چل رہا تھا کہ اسے آسمان سے برستے اور زمین سے ابلتے پانیوں کے سیلاب کے ساتھ دھو دینا ، ضروری ہو گیا تھا ۔
ایک گلوبل سیلاب کیوں ضروری ہو گیا تھا ؟
آخر کیا چل رہا تھا اس وقت ؟
اور پھر سیلاب کے تھم جانے کے بعد، جانور دنیا میں کس طرح پھیلے ؟
برفانی ریچھ آرکٹک تک کیسے پہنچے ، مکاؤ طوطے برازیل اور ایمازون میں ہی کیوں رہنا شروع ہوئے ، یا پھر سارے چیتے ایفریقہ کی طرف کیوں چلے گئے ؟
کیا قرآن پاک ہمیں اس سوال کا جواب دیتا ہے ؟
انفیکٹ ہاں ... دیتا ہے ۔
بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس کشتی پر ایک بچہ بھی پیدا ہوا تھا ۔
اس بچے کا ذکر عربی کی ایک بہت پرانی کتاب ، کتاب المقال (یعنی قدیم سکرولز کی کتاب) میں بھی ہے ۔
اس بچے کے متعلق 1221ء کے شام میں لکھی جانے والی کتاب ، کتاب النحل میں بھی لکھا ہوا ہے اور آگے چل کر ...
یعنی نویں چیپٹر یعنی ابراہیمؑ کے زمانے میں اس بچے کا کردار بہت اہم ہو نا ہے ۔
ان شاء اللہ کل ... میں چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کا ساتواں چیپٹر اس لنک پر ریلیز کر رہا ہوں جس کے اندر، میں ان تمام چیزوں کی ڈیٹیلز آپ کے سامنے رکھوں گا ۔
youtu.be

جاري تحميل الاقتراحات...