Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

8 تغريدة 14 قراءة Feb 24, 2023
حضرت نوحؑ کا طوفان ...
اگر آدمؑ اور تھیوری آف ایوولوشن کے بعد میں نے کسی ٹاپک کے متعلق سب سے زیادہ سوالات سنے ہیں تو وہ حضرت نوحؑ کے طوفان کا ٹاپک ہے ۔
تمام جانور ایک کشتی میں کیسے پورے آ سکتے ہیں ؟
اس کشتی پر کون کونسے جانور موجود تھے ؟ کوئی جانور کسی ایک براعظم میں رہتا ...
ہے تو دوسرا جانور کسی دوسرے براعظم میں لہٰذا انہیں اکٹھا کیسے کیا گیا ؟
کیا یہ اصل فزیکل جانوروں کے بجائے ان کا DNA اکٹھا کرنے کی بات تھی ؟
اگر واقعی وہ فزیکل جانور تھے تو پھر ان کی سیلیکشن کیسے ہوئی ؟ وہ کھاتے کیا تھے ؟
کیا وہ سیلاب پوری دنیا پر آیا تھا ؟ یا صرف اس شہر میں ؟
اگر سیلاب صرف ایک شہر میں تھا تو پھر نوحؑ نے سارے جانور کیوں لیے ؟ اور اگر پوری دنیا پر تھا تو ایسا کیا ہو گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا ہی ڈبو دی ؟
وہ کشتی دیکھنے میں کیسی تھی ؟ اسے کون چلا رہا تھا ؟کب تک وہ ایک بپھرے ہوئے سمندری طوفان میں گھومتی رہی ؟
آج بہت سے ایسے ...
جانور ہیں جو اُس وقت تو تھے ہی نہیں مثلاً کتوں کی کئی اقسام تو آج سے پانچ سو سال سے پہلے تھی ہی نہیں ، وہ کہاں سے آ گئے ؟
طوفان کے بعد اس دنیا میں جانوروں کی ڈسٹریبیوشن ایسے کیوں ہوئی کہ برفانی ریچھ صرف نارتھ پول ، مکاؤ طوطے صرف برازیل اور کینگرو صرف آسٹریلیا میں رہنے چلے گئے ؟
اور پھر ایک بہت اہم سوال ... کہ نوحؑ کے وقت میں سیلاب اور طوفان ہی کیوں آئے ؟
ایسا کیا ہو گیا تھا کہ پوری دنیا کو سیلاب سے تباہ کر دینا ضروری ہو گیا تھا ؟
چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کا ساتواں چیپٹر حضرت نوحؑ کے زمانے اور ان کے سیلاب کے متعلق ہے ، اسے میں دو پارٹس میں ...
ریلیز کر رہا ہوں اور پہلا پارٹ ان شاء اللہ آج جمعے کے بعد اس لنک پر ریلیز ہو گا ۔
youtube.com
البتہ اس چیپٹر کا دوسرا پارٹ اتنا غیر معمولی ہو گا کہ وہ پہلی ایسی ایپیسوڈ ہے جسے ریلیز کرنے کے لیے میں بذات خود کئی مہینوں سے منتظر تھا ۔
کیوں کہ اس ایپیسوڈ کے اندر ...
میں آپ کو کچھ بہت ہی عجیب و غریب چیزیں دکھانے اور ان کے متعلق بتانے والا ہوں ۔
انفیکٹ وہ مناظر اتنے عجیب و غریب ہونے ہیں کہ اگر مجھے آرکیالوجی اور صحیفوں میں ان کے شواہد نہ ملتے تو میں اسے اس کے ناقابل یقین ہونے کی وجہ سے ٹال دیتا ۔
پھر بھی مجھے اسے شامل کرنا پڑا کیوں کہ ...
ان عجیب و غریب چیزوں کے متعلق ثبوت بہت زیادہ تھے اور انہیں رد کر دینا بہت مشکل تھا ۔
یہ سب باتیں ، ان شاء اللہ چالیس ہزار سالوں کے علم سیریز کے ساتویں چیپٹر میں ...
جس کا پہلا پارٹ آج جمعے کے بعد اور دوسرا پارٹ ان شاء اللہ اگلے جمعے ریلیز کروں گا ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...