Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

6 تغريدة 4 قراءة Feb 24, 2023
جب فرشتوں نے آدمؑ کے متعلق کہا تھا کہ آپ اسے کیوں بنا رہے ہیں جو فساد کرے گا اور خون بہائے گا جبکہ ہم آپ کی تعریف ، تسبیح اور حمد بیان کرتے ہیں ... تو اللہ تعالیٰ نے آدمؑ کو ایک تحفہ دیا تھا ۔
اس تحفے کا نام سے ذکر البقرۃ کی اکتیسویں آیت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آدمؑ کو ...
تمام چیزوں کے نام سکھا دیئےتھے ، لیکن یہ نام کونسے تھے ؟
ابن جریرؒ جو آپ ﷺ کے صرف 207 سال بعد گزرے مفسر ہیں ، انہوں نے لکھا تھا کہ یہ نام زمین و آسمان کے درمیان کی ہر چیز کے تھے ۔
ابن جریر کے علاوہ ابن عباسؓ جو ایک ایسے صحابی تھے جن کے متعلق آپؐ نے بذات خود دعا کی تھی کہ ...
اے اللہ ! ابن عباس کو قرآن کا علم عطاء فرما ، انہوں نے بھی یہ بتایا کہ یہ نام چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز کے تھے ۔
ابن عباسؓ کی یہ بات حدیث کی سب سے صحیح سمجھی جانے والی کتاب بخاری میں بھی ہے اور یہی بات وہ گائیڈلائین تھی جس سے رہنمائی لیتے ہوئے میں نے کل ...
ریلیز ہونے والا چیپٹر لکھا ہے ، ایک ایسا چیپٹر جس میں کچھ بڑے دلچسپ ٹاپکس نے ڈسکس ہونا ہے ۔
یہ نام کس طرح سکھا دیئے گئے تھے ؟
یہ ہمارے اندر کس جگہ محفوظ ہیں ؟
یہ کونسی زبان میں تھے اور اس زبان کاراز جاننے کے لیے تاریخ میں کیا کیا تجربات ہو چکے ہیں ؟
شہنشاہ جلال الدین اکبر ...
جسے اس زبان کے متعلق جاننے کا جنون تھا ، اپنے اس جنون کی خاطر اس نے کونسے تجربات کیے تھے ؟
اور ایک ایسا تجربہ جس کی حیرت انگیز کامیابی کا ثبوت ان شاء اللہ کل میں آپ کے سامنے رکھوں گا ۔
اس تحفے کا صحیح استعمال کرنے والوں نے کس طرح دنیا بدل دی ، ان شاء اللہ یہ سب اور اس کے ...
علاوہ بہت کچھ ...
’’چالیس ہزار سالوں کے علم‘‘
سیریز کے کل ریلیز ہونے والے چیپٹر میں اس لنک پر شیئر ہو گا ۔
youtu.be

جاري تحميل الاقتراحات...