6 تغريدة 1 قراءة Dec 06, 2022
’دو روز قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے بم حملے سے بنگلزئی قبیلے کے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کی بات چیت‘
دو روز قبل 14 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کابو میں بنگلزئی قبیلے کے لوگوں پر دھشتگردوں نے بم حملہ کیا جس میں اس قبیلے کے 3.
بے گناہ افراد غوث بخش، محمد رفیق اور گہوار خان شہید ہوئے اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اس قبیلے کے لوگ اپنے ایک فرد محمد عمران کی لاش کو لینے جارہے تھے جسے دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک دہشت گرد تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
شہداء کے لواحقین نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشت گردی کا ایک ہولناک واقع ہے جس میں ان کے پیاروں نے اپنی جان کھوئی۔ دہشت گرد اپنی ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ اس خاندان کے سربراہ میرشہنواز بنگلزئی نے کہا کہ ہم غریب اور مظلوم لوگ ہیں اور غربت کی وجہ سے ان...
پہاڑوں پر رہ رہے ہیں۔ دہشت گرد ہمیں صرف اس وجہ سے بے دردی سے مار رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں۔ نا ہماری کسی سے دشمنی ہے نا کسی کے ساتھ زمینی تنازعہ ہے ہمیں صرف پاکستانی ہونے کی وجہ سے مارا جارہا ہے۔
بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار نور احمد بنگلزئی نے شدید الفاظ میں اس اندوہناک واقعے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نا انسان ہیں اور نا مسلمان ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں سے سوال کیا کہ ان غیر انسانی حرکات سے وہ کس دین کی خدمت اور ترویج کرنا چاہ رہے ہیں؟ اس...
..علاقے کا امن ایک سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے جس امن کو امن کو بحال کرنے میں بے پناہ قربانیاں دی گئی۔ پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان کو پنپتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتی.

جاري تحميل الاقتراحات...