Muhammad Mohsin
Muhammad Mohsin

@Muhamad__Mohsin

14 تغريدة 4 قراءة Oct 14, 2022
#Cherry
ٹماٹوز ، ٹماٹرز اور ٹماٹو Beafsteak کی پنیری تیار کرنا‼️
بیج Seeds:
پنیری تیار کرنے کے لیے جو پہلی چیز درکار ہو گی وہ ہیں بیج جو کسی بھروسے والی شاپ یا سیلر سے خریدیں
درجہ حرارت Tempratue:
بیج لگاتے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو ۔
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
سیڈز بھگونا Soaking Seeds :
کم سے کم 12 گھنٹے یا24 گھنٹے تک سیڈ بھگو ئے رکھیں ۔ سیڈز دودھ اور خشک دودھ میں بھی بھگو سکتے ہیں ۔ دودھ میں موجود کیلشیم بیج کے لیئے فرٹیلائزرکا کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ بیجوں کو Warm Water میں بھگونا بھی بیکٹریا کو روکنے کے لیئے موثر ثابت ہوتا ہے ۔
پنیری کے لیئے مٹی کی تیاری Seedling Soil :
آپ 50 فیصد بھل مٹی کے ساتھ 50 فیصد Rice Husk لیکر مکس کریں ۔ یا پھر 50 فیصد بھل مٹی / گارڈن مٹی ، 50 فیصد خشک گوبر اور مٹھی ریت چھان کر سب کو مکس کریں ۔
پنیری کے پاٹ Seedling Pots :
مٹی کے گملے ، پلاسٹک کے گملے ، پلاسٹک کپ ، تھرماپور کے کپ ، سیڈلنگ ٹرے ، ایگ ٹرے پلاسٹک / پلپ ٹرے اور مٹی میں رائز بیڈ پہ لگائیں ۔
پنیری تیار کرنا Seedling :
گملے کے اندر بجری Gravel دو سے تین انچ ڈالیں یا Bricks Blasting یعنی اینٹوں کا روڑا ڈالیں ۔ اس کے بعد تیار شدہ مٹی کو بھریں ۔ مٹی بھرنے کے بعد اتنا پانی لگائیں کہ ڈرین سے نکل جائے ۔ پہلے سے بھگوئے سیڈز گملے میں ایک ایک انچ کے فاصلہ پر لگائیں ۔
پھر ان بیجوں کا انگلی کی مدد سے مٹی سے رابطہ کریں ۔ سیڈز اور مٹی کے درمیان Gap فاصلہ رہنے سے بیج میں ہوا رخنہ اندازی Air Pocket پیدا کرے گی جس سے بیج جرمنیٹ نہیں ہو پائے گا ۔ بیج چھٹا مار کر لگایا تو Overlap ہونے سے پنیری کمزور آئے گی ۔
بیجوں پہ ہر 15،15 منٹ کے بعد شاور کریں ۔
تاکہ بیج مٹی اور گملے کا درجہ حرارت سبھی آپس میں Synchronized ہو جائیں ۔ اس کی بعد کوکوپیٹ / باریک پاوڈر جسی مٹی کی تہہ سے بیجوں کو چھپا دیں اور آخری مرتبہ یعنی چوتھا شاور کریں ۔ اس کے بعد گملے پہ شاپر چڑھا کر مناسب روشنی والی جگہ پہ رکھیں ۔
گھر میں پنیری کہاں رکھیں :
گھر میں پنیری رکھنے کی جگہ آپ کے کچن کا وہ Shady کارنر ہے جہاں آپ کے سپراوٹ پرورش پاتے ہیں اور آپ کی نظروں کے سامنے رہتے ہیں یا گھر میں وہ درخت جس کے نیچے سایہ روشنی تو رہے لیکن دھوپ نا آئے ۔ یا پھر ایسا کمرہ جو South East کارنر رکھتا ہو وہاں رکھیں ۔
بیجوں کی پیدائش Germination :
ٹماٹر کے بیجوں کی جرمنیشن 5 سے 10 دن میں ہو جاتی ہے ۔ جب سپراوٹ نکل آئیں تو شاپر ہٹا دیں ۔
سیڈلنگ کا گرنا Seedling Drop :
اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ سیڈلنگ گر جاتی ہیں Drop ہو جاتی ہیں ۔ اس کی بنیادی وجہ ضرورت سے زائد سپراوٹ کو پانی دینا ہے
کیونکہ ننھے سپراوٹ ایک حد تک پانی جذب کر سکتے ہیں مٹی گیلی اور کیچڑ ( Wet & Soggy ) رہتی ہے جس سے پاٹ میں واٹر لیول ہائی رہتا ہے اور آپ کے سپراوٹ کا آکسیجن لیول کم ہو جاتا ہے اور وہ گر جاتے ہیں ۔ ننھے اسپراٹ کو شاور سے دن کے وقت روزانہ ہلکا پانی دیں تاکہ گرمی کا مقابلہ کر سکیں ۔
آپ کے اسپراؤٹ جب ایک انچ سے بڑے ہوں تو ہر اسپراؤٹ کو پیپسی کے ڈھکن کے برابر ایک دن چھوڑ کر ایک دن بعد ضرورت کے مطابق پانی دیں ۔
پاٹ سائز Pot Size :
زمین میں شفٹنگ کرتے وقت پودے سے پودے کا فاصلہ 36" جبکہ قطار سے قطار کا فاصلہ 18" سے 24" رکھا جاتا ہے ۔ ٹماٹوز کے لیئے پاٹ سائز 18" منتخب کریں ۔ آپ ایک پاٹ میں صرف ایک پودا لگا سکتے ہیں ۔
پنیری کو شفٹ کرنا Transplant :
سیڈلنگ 4 سے 6 انچ کی ہو جائے
یا پھر تقریبا " ایک ماہ کی ہو جائے یا
پھر 4 پتے True Leaves نکال لے پھر اسے زمین میں شفٹ کریں ۔
خاندان فیملی کنبہ ( 6 ممبرز پہ مشتعمل ہو )
چیری ٹماٹوز اگرچہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ اس کے ایک ٹماٹر کا وزن 50 گرام تک ہوتا ہے
اور اس کے ایک پودے سے 90 ٹماٹرز اترتے ہیں ۔ آپ کی فیملی کے لیئے 4 پودے کافی ہوتے ہیں ۔ اس کا ذائقہ انتہائ شاندار ہوتا ہے ۔ اور یہ ہانڈی میں صرف ایک ڈلتا ہے ۔ جبکہ Beafsteak جسے ٹماٹروں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کے ایک ٹماٹر کا وزن 450 گرام ہوتا ہے ۔

جاري تحميل الاقتراحات...