Muhammad Mohsin
Muhammad Mohsin

@Muhamad__Mohsin

8 تغريدة 1 قراءة Oct 04, 2022
گلوبل وارمنگ کیا ہے؟
گرین ہائوس گیسز کا فضا میں تناسب بڑھ جانا، جس کی وجہ سے سورج کی زیادہ حرارت زمین اور اس کی فضا میں جذب ہوتی ہے جو زیادہ دیر تک ہوا کو گرم رکھتی ہے، ہوا کا درجہ حرارت بڑھنے سے ہوا زیادہ نمی کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے،
یعنی پہلے جیسی بادلوں کی مقدار پر بارش نہیں ہو گی، جس کی وجہ سے بارشیں دیر سے ہوں گی، دوسری طرف سمندروں کے گرم ہونے سے زیادہ بادل بنیں گے اور جب بارشیں ہوں گی تو زیادہ تناسب سے ہوں گی، جس کی وجہ سے سیلاب بھی آ سکتے ہیں
اس سال ہم نے اس تھیوری کا عملی مظاہرہ بہت اچھی طرح سے دیکھ لیا ہے، پہلے کئی ماہ خشک سالی رہی، پھر بارشیں ہوئیں تو کئی گنا زیادہ، مثلا سندھ کے کئی علاقوں میں تو سالانہ اوسط سے سات گنا زیادہ بارشیں ہو چکی ہیں، اگرچہ عالمی سطح پر اتنا زیادہ اضافہ متوقع نہیں،
اس صدی کے آخر تک صرف دس فیصد اضافہ متوقع ہے، کیونکہ درجہ حرارت میں پانچ فارن ہائیٹ اضافہ متوقع کیا جا رہا ہے، اور ہر کیلون بڑھنے پر کمپیوٹر ماڈلز بارشوں میں تین فیصد اضافہ پریڈکٹ کر رہے ہیں
آئیندہ سالوں میں اسی طرح کے پیٹرنز متوقع ہوں گے، تعمیراتی شعبہ اور زراعت دونوں کو اس کے مطابق ایڈجسٹ کرنا ہو گا
میری رائے میں مشکلات کے ساتھ یہ ہماری زراعت کے لیے بہت بڑا موقع بھی ہے، بس اس سے فائدہ اٹھانے کی تدبیر کرنی ہو گی
دیہاتی علاقوں میں سڑکیں گھر اور جانوروں کے باڑے ارد گرد کی زمین سے اونچے بنانے ہوں گے، چاہے تعمیر کو فی الحال مختصر کر لیں، دو کی بجائے ایک کمرہ بنا لیں مگر زمین سے اونچا کرکے بنائیں
فصلوں اور باغات سے پانی کی نکاسی کا انتظام کرنا ہو گا،
کئی ماہ کے لیے خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت اور بارشوں کے موسم میں نمی برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی، بارشی پانی کو تالابوں میں محفوظ کرکے بعد میں استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی، اور اسے زمین میں تیزی سے جذب کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی
دیکھتے ہیں حکومتیں، محکمہ زراعت، ماہرین، کسان، کسان تنظیمیں اور پالیسی میکرز کیا سفارشات لاتے ہیں، بہرحال کسان اس موسمی تبدیلی کو محض اتفاق نا سمجھیں اور اس کے مصائب سے بچنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی تیاری کریں
اللہ ہمارا ہادی و ناصر ہو

جاري تحميل الاقتراحات...