السلام علیکم ، پچھلے دو تین دن کے دوران آپ لوگوں کی والہانہ محبت اور عزت نے مجھے overwhelmed کیے رکھا ، عزتیں تو ساری کی ساری اللہ ہی کے قبضے میں ہیں (النساء 4:139) اور اللہ ہی کے لیے ہیں (فاطر 35:10) وہ جسے چاہے اسے دے دے (آل عمران 3:26) اس لیے آپ سب کی کہی ہوئی ...
تمام بہترین باتوں کو میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کی طرف attribute کرتا ہوں ، وہی آپ کی عزت اور محبت کا اصل حقدار ہے ، مجھے تو صرف اس کی عزتوں کو بیان کرنا پسند ہے ۔
پیج پر کچھ پرانے چہرے بھی نظر آئے ، میں نے انہیں پہچان لیا اور انہیں دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور کچھ نئے چہرے بھی تھے ...
پیج پر کچھ پرانے چہرے بھی نظر آئے ، میں نے انہیں پہچان لیا اور انہیں دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور کچھ نئے چہرے بھی تھے ...
جنہیں میں اپنے پروفائل پر ویلکم کرتا ہوں ، ایسا مت سوچیئے گا کہ میں آپ کے کمنٹس نہیں پڑھتا ، میں تمام کمنٹس پڑھتا ہوں لیکن فرداً فرداً جواب دینا آسان نہیں ، پچھلی دفعہ ٹوئیٹر اور فیس بک پر جواب دیتے اکثر چھٹی کا پورا دن لگ جاتا تھا اس لیے اس بار میں آپ کے کمنٹس نوٹ کرتا چلا گیا
یہ پوسٹ آپ کے پوچھے گئے زیادہ تر سوالات کے لیے ہے ، سب سے پہلا سوال کہ آنے والی ڈاکیومینٹری اور کتاب ، کیا یہ ایک ہی ہیں ؟ ... نہیں ، یہ ڈاکیومینٹری ... کتاب کا صرف ایک حصہ ہے ، اس کے اندر آپ کتاب کی ایک جھلک دیکھیں گے کہ وہ آخر ہو گی کیسی ، کتاب میں آپ کو ان بیس چیپٹرز سے ...
کہیں زیادہ ٹاپکس ملیں گے ، دوسرا سوال کہ کتاب پبلش کب ہو گی ؟ ان شاء اللہ چند ماہ تک میں پاکستان آرہا ہوں اور اللہ نے چاہا تو تب ... کتاب کی ایک باقاعدہ لانچ ہو گی اور اس حوالے سے ڈیفینیٹلی میں فیس بک اور ٹوئیٹر پر اناؤنس کروں گا ۔
یہ ویڈیو پراجیکٹ ، چالیس ہزار سالوں کا علم ...
یہ ویڈیو پراجیکٹ ، چالیس ہزار سالوں کا علم ...
آپ کو اس کتاب کی ایک جھلک دکھائے گا ، یہ ان کے لیے ہے جن کے لیے پڑھنا مشکل ہے ، جو پڑھنے کے ساتھ دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور جس میں ٹاپک کو تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے دلچسپ اور آسان بنایا گیا ہے ، آڈیو کے حوالے سے تھوڑا سا ایشو ہے اورجہاں تک وہ فِکس ہو سکتا ہوا ، ان شاء اللہ ...
میں فِکس کر دوں گا لیکن میں آپ سب کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں ، میں پروفیشنل creator نہیں ہوں اور نہ ہی پروفیشنل رائیٹر، مجھے اپنی ریگولر جاب میں سے جب بھی موقع ملتا ہے ، میں اسی میں لکھتا اور بناتا ہوں اس لیے جو minor ایشوز ہیں انہیں اگنور کر دیجیئے گا ، بس اتنا کہوں گا کہ ...
جن حالات اور جن جگہوں میں رہتے ہوئے یہ ڈاکیومینٹری لکھی اور بنائی گئی ہے ، اگر اس کے پیچھے ایک مخلص محبت اور اللہ کی مدد نہ ہوتی تو اس کا لکھے جانا اور اس کا بنائے جانا سرے سے ممکن ہی نہیں تھا ، بیچ میں ایسے بھی دن آئے تھے کہ جب میں نے آلموسٹ give up کر دیا لیکن پھر اپنی محبت کے
ہاتھوں مجبور ہو کر لکھا بھی اور بنایا بھی ، اس پراجیکٹ کے ہر چیپٹر کی اپلوڈنگ ان شاء اللہ یوٹیوب پر ہو گی کیوں کہ یوٹیوب تقریباً آپ سبھی یوز کرتے ہیں اور ویڈیو کے متعلق انفارمیشن اور اس کا لنک میں ٹوئیٹر اور فیس بک پر آپ کے ساتھ شیئر کر دیا کروں گا اور اس سب کے بدلے ...
مجھے نہ پہلے کچھ چاہیئے تھا اور نہ ہی میں آگے آپ سے کچھ مانگوں گا کیوں کہ میری نظریں صرف اور صرف ... گہرے سبز رنگ کی ان دو جنتوں پر ہیں جن کا رنگ اس قدر گہرا سبز ، اس قدر ڈارک گرین ہے کہ وہ دیکھنے میں تقریباً سیاہ لگتی ہیں (الرحمٰن 55:64)
فرقان قریشی
فرقان قریشی
جاري تحميل الاقتراحات...