Muhammad Mohsin
Muhammad Mohsin

@Muhamad__Mohsin

10 تغريدة 91 قراءة Sep 21, 2022
سبزیاں اُگانے سے پہلے مٹی کی تیاری کیسے کریں ؟
1۔ سبزیاں اگانے کے لیے مٹی بہت نرم اور بُھربُھری ہونی چاہیے۔
2۔ سخت اور چکنی مٹی میں بیج اچھی طرح نہیں اگ سکتے، اگر جرمینیٹ ہو بھی جائیں تو ان کی جڑیں آسانی سے نہیں پھیلتیں۔
1/10👇
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
3۔ اگر کمپوسٹ، پیٹ ماس، یا ناریل کے چھلکے کا چُورا (کوکوپیٹ) آپ کے پاس نہیں ہے تو مٹی، بھل مٹی، ریت اور خشک گوبر کا مکسچر سب سے بہترین اور سستا رہتا ہے۔ اس کا تناسب اس طرح رکھیں۔
مٹی۔۔۔ 50 فیصد
ریت۔۔۔ 30 فیصد
خشک گوبر۔۔ 20 فیصد
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
2/10👇
4۔ سمجھ دار گارڈنرز اپنے پاس ایک سیزن پہلے یعنی سردیوں کی سبزیاں لگانے کے لیے گرمیوں میں ہی مٹی کے اس مکسچر کا کچھ سٹاک (ایک دو بورے) اپنے پاس جمع رکھتے ہیں
3/10
#GrowYourOwnFood
#kitchengardening
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
👇
اور اس کو دو چار بار اچھی طرح گیلا یعنی تر وتر کر کے خشک ہونے پر گوڈی کرتے رہتے ہیں یا اس کو ہلاتے جلاتے رہتے ہیں
کیونکہ بار بار پانی، دھوپ اور ہوا لگنے سے مٹی کی طاقت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
4/10
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
#GrowYourOwnFood
👇
5 ۔ آپ کے باغیچے میں ایک پتا بلکہ ایک تنکا بھی فالتو اور بے کار نہیں ہے۔ پتے، گھاس، سوکھی ٹہنیاں اور ہر طرح کا گارڈن اور کچن ویسٹ آپ ایک ڈبے یا کریٹ یا ڈرم یا زمین میں گڑھا کھود کر جمع کرتے جائیں یا تو اس کی کمپوسٹ بنا لیں یا باریک کاٹ کے مٹی میں مکس کرتے جائیں
5/10
👇
6۔ میں اپنے گارڈن ویسٹ کوجمع کرتا رہتا ہوں اور جب نئے گملے لاتا ہوں یا پہلےسے موجود گملوں کی مٹی تبدیل کرتاہوں توپہلے گملوں کےنیچے ایک تہہ پتے،گھاس یاچھوٹی ٹہنیوں کی بچھا کراوپر غذائیت والی مٹی ڈال دیتا ہوں
جو تین چارماہ تک آٹومیٹیک کمپوسٹ بن کے پودوں کو غذائیت ملتی رہتی ہے
6/10
7۔ بیج لگانے سے پہلے مٹی کو زیادہ دبانا نہیں چاہیے۔ اس طرح بیج اگنے کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ نے اچھے بیج لیے ہیں تو وہ لازمی اگتے ہیں
مسئلہ تب آتا ہے جب زمین سخت ہو، درجہ حرارت زیادہ ہو، بیجوں کے اوپر زیادہ مٹی چڑھ گئی ہو یا پانی کی کمی زیادتی ہو گئی ہو۔
7/10
👇
8۔ مٹی کی تیاری کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو یا اس سلسلے میں کوئی بات پوچھنی ہو تو کومنٹ باکس یا ڈی ایم میں پوچھ سکتے ہیں۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں، پودے اور سبزیاں لگانا ایک بہت صبر آزما کام ہے، اس میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔۔۔ سہج پکے سو میٹھا ہو۔
8/10
#kitchengardening
👇
9۔ سردیوں کی سبزیاں اگانے کے لیے یہ بہترین وقت آپ کے پاس ہے، اس لیے اپنی سمجھداری سے اور راہنمائی لے کر سٹیپ بائی سٹیپ تمام مراحل کو بطریقِ احسن سر انجام دیتے رہیں۔
9/10
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
#GrowYourOwnFood
👇
10۔ ایک اور چنگی گل بات۔۔۔ نیک نیت انسانوں کے ہاتھوں سے پودے اور بیج جلدی اور زیادہ چلتے ہیں۔ سب کا بھلا اور خیر چاہیں۔۔۔ رب سوہنا آپ پر ضرور مہربان ہوگا۔
10n
#کچن_گارڈننگ_کو_فروغ_دیں
#kitchengardening
#GrowYourOwnFood

جاري تحميل الاقتراحات...