R.A.Shahzad
R.A.Shahzad

@RAShahzada1

21 تغريدة 23 قراءة Apr 23, 2022
تھریڈ : عمران کی سوسائیٹی کے ایک طبقے میں جنونی تابعداری کی وجوہات کاسائیکو پولیٹیکل انیلسز(Psycho-Political )
ایک سوال جو آجکل پاکستان کے سیاسی افک پر ہر طرف گونج رہا کہ چار سال کی بدترین حکومت ،منفی اشاریے مہنگائی کے باوجود آخر سوشل میڈیا اور لوگوں میں کیوں ایک مقبول بیانیہ :۱
بنانے میں کامیاب ہوا ؟ آج ہر طرف بجائے اسکی کارکردگی کے ایک فرضی خط اور سازش کے گرد گھوم رہا ایک شخص نے کیسے ہر ادارے میڈیا سوشل میڈیا کو یرغمال بنا لیا اور اس کے فالور اس کے ہر جھوٹ پر آنکھیں بند کر کے یقین کرتے اسے ولی قطب سمجھتے ہیں ؟جواب ہے Mind game آپ نے شاید نیازی کی اس :۲
اس بات کو آسان لیا ہو مگر اس کے پیچھے ایک پوری سائنس ہے جس کا اشارہ نیازی نے کیا اس کے لیے ہمیں سمجھنا ہو گا کہ آج کے دور میں کیسے
How companies are using marketing.manipulation and “psychographic targeting “to Winn election and weaken democracy.
ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بعد :۳
اب الیکشن محض ایک ووٹنگ کا عمل نہی رہ گیا بلکے ایک سائنس بن گئی ہے اور مغرب میں اس پر بے شمار ریسرچ اور سکینڈل بھی سامنے آ چکے ہیں ٹرمپ کا الیکشن اور Brexitاس کی بڑی مثال ہے ٹرمپ کا الیکشن وہ پہلی مثال تھی جس نے بگ ڈیٹا کو استعمال کرتے امریکی ووٹر کے ذہنوں پر قبضہ کیا :۴
کہا جاتا ہے کہ روس کے خفیہ اداروں نے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کے ڈیٹا کے ذریعے ایسے بیچ بوئے کہ ان کے بنائے پراپوگمڈہ 470 صفحات کو پندرہ کروڑ لوگوں نے دیکھا جو امریکی آبادی کا نصف ہے اسی نے ٹرمپ کی جیت کی بنیاد رکھی ۔:۵
مگر یہ ہوتا کیسے ہے ؟
ٹرمپ نے کیمبرج انیلیٹیکا نامی ایک ڈیٹا فرم ہائر کی اس نے فیس بک کے آٹھ کروڑ لوگوں کا ڈیٹا چوری کر کے اس معلومات سے ایک ٹیکنیک psychographic کا استعمال کر کے ایسے سیاسی میسج بنائے جو لوگوں کے تعصبات اور دوسری نفسیاتی کمزوریوں کو سامنے رکھتے انکی رائے کو متاثر
متاثر کر سکتے ہیں ۔psychographic کیا ہوتا ہے؟psychographic بنیادی طور پر آپ کی نفسیاتی پروفائلنگ ہوتی ہے آپ کیا پسند کرتے ہیں آپ کی رائے دلچسپیاں اور شخصیت کے دوسرے پہلو ہوتے ہیں :۶
مارکیٹنگ سٹریٹجی میں جہاں ڈیموگرافکس انفارمیشن لی جاتی وہاں آپ کا psychographic پروفائل بھی لیا جاتا تاکہ آپ کی پسند نا پسند اور میلان رویے سب سمجھا جا سکے :۷
کمپیوٹر پر آپ جو وقت گزارتے جو کلک کرتے اس سب کا ڈیٹا جمع ہوتا پھر اسی کی بنیاد پر آپ کی ایک Psychometric پروفائلنگ ہوتی ہے ایک کمپنی GSR یہ ڈیٹا جمع کرتی یہاں سے ہی کیمبرج اینیلٹیکا نے ڈیٹا خریدا :۸
پھر ایک متنازع Steve bannon psychological warfare mindfuck toolبنے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اگر آپ انصافیوں کی پروفائلنگ چیک کرو تو وہ آپ کو اسی کا تیکنیک کاشکار نظر آتے :۹
28سال کا Cristopher wylie وہ رضاکارانہ طور پر سامنے آیا اور ساری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا اس نے بتایا کہ کیسے آن لائن ڈیٹااور سوشل میڈیا ڈیٹا سے پروفائل سے وہ طریقہ بنایا جسے فوجی جاسوس ایجنسیاں information operations کہتی ہیں ۱۰
یوں سیاست کی دنیا میں وہ کام ہوا کہ جب آپ کا ڈیٹا اور آن لائن psychometric profiling جمع ہو جاتی ہے تو پھر مارکیٹنگ کی تکنیک micro targeting کی جاتی ہے اور یہی کام پی ٹی آئی نے کیا انہوں نے برطانیہ میں ایک ایسی فرم ہائر کی جو ان کے لیے پولیٹیکل کمپین ڈیزائن کرتی ہے :۱۰
سوشل میڈیا ہی وہ مین فورم تھا جہاں سے عمران نیازی نے قوم کے ایک بڑے حصے کو اتنے موثر انداز میں مٹھی میں لیا کہ آج ملک کا تمام نیریٹو بلڈنگ اس کے ہاتھ میں ہے اس ویڈیو کو سنیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا:-۱۱
امریکہ میں ریسرچ میں یہ سامنے آیا کہ ماسکو انکو کو Information Age war کا اٹیک کیا فیک نیوز ڈس انفارمیشن ،ٹرول لیکس اور بہت کچھ
کیا پاکستان میں بھی اس کے دشمنوں نے پی ٹی آئی کے ذریعے یہ سب کیا ہے ؟:۱۲
مائکرو ٹارگٹ کی تکنیک امریکی الیکشن میں جارج بش نے بھی استعمال کی اور مختلف ڈیٹا کی مدد سے تیس ایسی ووٹر کیٹگری بنائی جو مختلف پسند نا پسند اور میلان رکھتے اور پھر اس کے مطابق ہی انہوں نے ووٹر کے لیے میسج بنائے نیازی نے بھی یہی تکنیک اختیار کی :۱۴
ڈیٹا فرم یہ دعوی کرتی ہیں کہ ان کے پاس آن لائن اتنا ڈیٹا ہوتا ہے کہ وہ یہ ٹھیک اندازہ لگا سکتے کہ کیا چیز انہیں خوش کرے گی اور کیا نہی نیازی نے اس فرم کی مدد سے پاکستانیوں کی آن لائن پروفائلنگ کروائی پھر مختلف طبقات کے لیے ایسے نعرے بنائے جو ان کے مزاج کے مطابق انہیں خوش :۱۵
کر دیں انہیں لگے کہ یہی وہ لیڈر جو اصل بدقسمتی سے باقی سب سیاسی جماعتیں ابھی تک روائتی اور اولڈ فیشن وے میں کام کر رہی نیازی نے اربوں روپے لگا کر سائنسی طریقے سے ہماری نوجوان نسل ، ہمارے اپر کلاس ، سمندر پار پاکستانیوں سمیت رائے عامہ کے اہم حصے کو مائکرو ٹارگٹ کر کے اپنا دیوانہ
بنا لیا ہے آپ ابھی سوچ رہے ہوتے وہ توڑ نکال لیتے آپ نے کل سیکورٹی کونسل میٹنگ بلائی خط کو سفیر کی بریفنگ پر غلط ثابت کیا وہ فورا سفیر کے جعلی بیان چلوا یہ ٹرینڈ لے آئے کہ اسے دھمکیاں دی گئیں مگر وہ ڈٹ گیا اس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۱۷
آج امریکہ میں اس بات پر بحث ہو رہی کہ لوگوں کی نفسیاتی پروفائلنگ سے ان کی نفسیاتی کمزوریوں کی مدد سے ان کی رائے متاثر کرنا فری اینڈ فئیر الیکشن کے تصور کے خلاف ہے
مگر پاکستان میں بدقسمتی سے کوئی سیاسی جماعت اس ٹاپک پر بات نہی کر رہی ۱۸
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا سائنس کو سمجھیں اور نیازی کے اس وار کا واحد حل اس کے گھناونے کردار کو سامنے لائیں اور سوشل میڈیا سائنس کو سمجھتے اس شعبہ کے ماہرین کی خدمات لیں تاکہ وہ اس فتنہ کا سدباب کر سکیں یہ جن روائتی طریقوں سے قابو نہی آئے گا
شکریہ 🙏
یہ بات سمجھنے کی اشد ضرورت ہے کہ آپ کا آن لائن ڈیٹا اب ماہرین نفسیات اور مارکیٹنگ ایکسپرٹ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ کو اسطرح ذہنی طور پر کنٹرول کر لیا جائے کہ آپ کو احساس بھی نا ہو کہ آپ ذہنی غلام بن چکے یہی کام نیازی نے لندن کی فرم کی مدد سے کیا ہے

جاري تحميل الاقتراحات...