Engineer Kissan
Engineer Kissan

@Engineer_AQ

23 تغريدة 4 قراءة Apr 10, 2022
کچھ لوگ کہتے ہیں عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے۔
آئیے دیکھتے ہیں حقیقت
تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے یکساں نصاب تعلیم کا تھا۔ پورا کیا۔ تمام اساتذہ کی ترقیاں، ایپلیکیشن، ریٹائرمنٹ معاملات آن لاائن کے۔ 34 نئے کالج بنائے 27000 سکول اپگریڈ کر دیے۔سکولوں میں 2800
نئے کمرے بنائے۔ ہمارے گاؤں کے ساتھ 93 چک والا سکول بھی اپگریڈ ہوگیا ھے۔
10 نئی یونیورسٹیاں بن رہی۔ ہر یونیورسٹی کو سولر پر شفٹ کر رہے۔
10،800 سکول سولر پر منتقل کئے۔
صحت کے نظام کا تھا۔ہر کسی کو مفت علاج کی سہولت دے دی، 23 نئے ہسپتال صرف پنجاب میں بن رہے۔ 194 دیہی ہسپتالوں
کو 24/7 کیا۔
85 تحصیل ہسپتالوں کو اپگریڈ کر دیا۔ہمارے میانچنوں ہسپتال میں بھی اپگریڈ یشن ہوئی، نیا ایکپمنٹ آیا ٹراما سنٹر بنا۔
تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو سولر پر کیا جارہا۔ ہمارا خانیوال والا بھی ہو رہا۔ نئے رورل ہیلتھ سنٹر بن رہے، ہمارے جنڈیالی بنگلہ میں بھی بن رہا۔
ہاؤسنگ کا وعدہ تھا۔ پورا ہو رہا ہے۔ غریب بندہ بغیر سود کے 27 لاکھ کے قرضہ سے گھر بنا سکتا۔ 15000 لوگ لے چکے۔
مڈل کلاس والوں کے لئے بھی آسان شرائط پر قرضہ لے کر گھر بنانے کی سہولت دے دی۔ 100 بلین روپے سے زیادہ اپروو ہو بھی چکا لوگوں کو۔ 38 ارب دیا جا چکا۔
نوکریوں کا تھا۔ ٹیکسٹائل صنعت ساری بحال، موبائل کی ساری کمپنیاں پاکستان میں آگئی سوائے ایپل کے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر 8 فیصد سے گرو کر رہا۔ 9 انڈسٹریل زونز کی 10ہزار ایکڑ زمین کی ڈویلپمنٹ ہو رہی جس میں بے شمار نئی فیکٹریاں لگیں گی اور مزید نوکریاں پیدا ہونگی۔
آئی ٹی کی صنعت میں ٹیکس چھوٹ، فری لانسرز کو ٹیکس فری، ایمازان جیسے بڑے جائنٹ کو پاکستان کے لئے اپروو کروانے سے بھی لاکھوں نوکریاں پیدا کیں۔
ڈیمز بنانے کا تھا اب مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم، سکی کیناری ڈیم، تربیلا 5 ایکسٹنشن، سوڑا ڈیم بن رہے۔ ان میں بھی لوگوں کو نوکریاں ملی۔
پینے کے صاف پانی کا تھا۔ پورے پنجاب میں 2500 سے 3000 فلٹریشن پلانٹ لگ رہے۔
ہمارے گاؤں میں بھی لگ رہا۔
واٹر ریسورسز پر کام کرنے کا تھا۔ سارے پنجاب کی نہروں کی ری ہیب کی گئی، پانی چودی روکی، ٹیل تک پانی پہنچایا۔
جلال پور ، سی آر بی سی جیسی نئی نہروں پر کام شروع کیا۔
کسانوں کے لئے تھا۔
چاول 1400روپے من تھا اب 2500 سے 2800 روپے من کیا۔
کپاس 2500 روپے من  بکتی تھی اب 6000 روپے من سے اوپر بکی۔
کماد 130 روپے تھا آج 225 روپے ھے
مکئی 800روپےمن تھی اب 1300 سے 1800 روپے من
آلو1000روپے بوری تھا اب 2500 سے 3000 روپے ھے۔
لاکھوں ایکڑ سے قبضہ ختم کروایا
کسانوں کو بلا سود 5 لاکھ دیا جا رہا۔ کسان کارڈ بنائے گئے کہ فصل کے بیج پر سبسڈی حاصل کر سکیں زرعی مشینری پر سبسڈی حاصل کر سکیں۔ کھاد پر سبسڈی حاصل کر سکیں۔
پولیس ریفارمز کا تھا۔
تھانوں اور حوالات میں کیمرےلگائے
ہر ضلعے میں پولیس خدمت مراکز بنا دیے۔
۔
80٪ سروسز تھانے سے شفٹ کر دیں۔گو کہ ابھی اس سیکٹر میں وہ بہتری نہیں آئی جو آنی چاہیے تھی۔ لیکن پولیس کا رویہ بہتر ہوا، میرا خود بھی واسطہ پڑا اور سوشل میڈیا پر ہی کوئی مسئلہ پتا چل جائے تو بھی پولیس ایکشن لے لیتی ھے۔ وزیر اعلیٰ کا نوٹس لینا لازمی نہیں اب۔
گو کہ سڑکوں کا وعدہ نہیں تھا کہ آتے ہی سڑکیں شروع کردیں گے۔ لیکن پھر بھی 1500 کلومیٹر چھوٹی رابطہ سڑکیں شہر سے گاؤں تک بنائی۔ میرے میانچنوں شہر اور اردگرد دیہات میں کوئی 100 کلومیٹر کی نئی سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں۔ موٹرویز، ایکسپریس ویز میں بھی 2000 کلومیٹر سے زیادہ پر کام شروع کیا۔
عام آدمی کی حکومت تک رسائی آسان کرنے کا تھا۔
ہر بندے کے ہاتھ میں موبائل اس میں سیٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں جس کام میں مشکل ہو میٹر کا مسئلہ، پانی کا مسئلہ،سیوریج کا مسئلہ اس پر لکھیں حکومتی مشینری کو عمل کرنا پڑتا کیونکہ وزیراعظم ہاؤس میں یونٹ بیٹھا ہوا۔میرے خود بہت کام ہوئے
ماحولیات پر کام کرنے کا تھا۔
بلین درخت لگائے، عالمی اداروں نے اس پر پاکستان کو ایوارڈ دیے، اور دنیا میں ماحولیات میں سب سے زیادہ کام کرنے والے تین ممالک میں شامل کیا۔
پاکستان یونائیٹڈ نیشن کی ماحولیاتی کمیٹی کا وائس چیئر بنا۔
کرپشن ختم کرنے کا تھا۔ گو مکمل عمل نہیں ہوا جس میں عوام بھی قصور وار ، ڈرتی ہے شکایت کرتے، لیکن وزیر اعظم سطح پر، وزیروں کی سطح پر کرپشن ختم کردی۔ حتی کہ عمران خان کی حکومت کو خطرات لاحق ہی۔ لیکن وہ کسی کو ایک روپیہ نہیں دے کر خرید وفروخت کر رہا۔ جبکہ اپوزیشن منڈی لگائے بیٹھی
نیب NAB نے 480 ارب روپےکی ریکوریاں کی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے 200 ارب روپے کی ریکوری کی، 1800 افراد کو گرفتار کیا۔
شہباز شریف کے داماد نے 2.5 کروڑ کی رقم واپس کی، زرداری کے اومنی گروپ نے 32 ارب واپس کئے، ملک ریاض کے داماد سے 9.5 ارب روپے ریکور کئے گئے۔ہزاروں ایکڑ قبضہ چھڑوایا گیا
شاید یہ عمران خان کے منشور میں نہیں لکھا تھا، لیکن جنہوں نے عمران خان کی حرمت رسول پر زرداری دور میں تقریریں سنی ہوں تو خان کہتا تھا میں اسلام کا مقدمہ انگریزوں کے سامنے پیش کروں گا، انہیں سمجھاؤں گا کہ یہ خاکے شائع کرنا ہم نہیں برداشت کر سکتے، نبی پاک سے ہمارا پیار ھے انکی
حرمت ہمارےلئے اہم ترین ہے۔اس پر بیہودگی کرنا ارب سے زائد مسلمانوں کودکھ دیتی ہے۔ جب وہ وزیراعظم بنا اس نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حرمت کامقدمہ ہر فورم پرلڑا اور جیتا۔اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندہ نے اس پر احتجاج کیا کہ کیوں اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کو قبول کیا گیا
ایک اور وعدہ تھا ، عمران خان کہ یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ اور آج آپ دیکھ رہیں ہیں کہ عمران خان کا یہ والا وعدہ بھی پورا ہوگیا (ہاہا) ۔
میرا مطلب ہے کہ اللہ پاک نے یہ بات بھی اسکی سچ ثابت کر دی
سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ:
10 فیصد بجٹ 2018,
10 فیصد بجٹ 2019,
25 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس مارچ 2021,
10 فیصد بجٹ 2021،
ہاؤس رینٹ 44 فیصد ستمبر 2021،
15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس مارچ 2022 منظور ہو چکا۔
کل 114 فیصد۔
کم از کم 70 فیصد اضافہ
کیونکہ ہاؤس رینٹ صرف وفاق میں ملا
لاہور بزنس پارک بن رہا جو یورپ، چائنہ کی طرح بزنسز کا Hub بنے گا۔
اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور،ہری پور میں ٹیکنالوجی زون بن رہے۔
ان شا اللہ پاکستان میں آئی ٹی کا عروج دیکھے گی دنیا۔ 70٪ ایکسپورٹ میں اضافہ کر چکا تین سال میں آئی ٹی سیکٹر۔
ملک کےپیسے کی حفاظت کاوعدہ تھا۔
کارکے کیس میں 1.2 ارب ڈالر کا جرمانہ معاف کروایا۔IPPs سے دوبارہ معاہدے کرکے 4.8 ارب ڈالر بچائے۔ریکوڈک کیس میں 11 ارب ڈالرجرمانہ بچایا۔یہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے تھا۔کل 17 ارب ڈالر (3000 ارب روپے) قوم کا بچا کر یہ وعدہ بھی پورا کیا۔الحمدللہ
نوکریاں دینے کا وعدہ تھا۔ 10 انڈسٹریل اسٹیٹ، بزنس ڈسٹرکٹ، 5 ٹیکنالوجی زونز، پوری ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کے ساتھ اچھا بزنس انوائرمنٹ بنا کر دیا بزنس مین کو اسطرح عمران خان کے دور میں موبائل کمپنیوں کے پاکستان آنے سمیت SECP کے ساتھ 74،632 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ایک اور وعدہ جو عمران خان نے پورا کیا "میرے پاکستانیو! نہ میں خود کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ آپ کو جھکنے دوں گا، غلاموں کی کوئی عزت نہیں کرتا"
آج وہ اکیلا پاکستان کی خودمختاری کے لئے لڑ رہا ھے۔چاہے تو غلامی قبول کر کے اپنی حکومت بچا لے لیکن اس نے جھکنے سے انکار کر دیا۔

جاري تحميل الاقتراحات...