Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

9 تغريدة 13 قراءة Feb 24, 2023
ایک مشہور کہاوت ہے "قلم کی طاقت تلوار کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے" آپ جانتے ہیں کہ یہ بات دراصل ایک انگلش رائیٹر edward lytton نے کہی تھی ۔
اس نے 1871 میں ایک ناول لکھا "the coming race" اس میں وہ ایک ایسی نسل کا ذکر کرتا ہے جو ایک خاص قسم کی قوت "vril" کو استعمال کرتے ہوئے ...
ایک "master race" یعنی "سب نسلوں سے بہتر نسل" بن جاتی ہے ۔
یہ صرف ایک ناول تھا لیکن ساتھ ہی یہ ایک superior نسل کے آئیڈیا کی شروعات بھی تھا اور اسی آئیڈیا سے 1895 کے جرمنی میں ایک گروپ وجود میں آیا جو خود کو "vril society" کہتے تھے ۔
اس گروپ میں زیادہ تر عورتیں تھیں جو ...
اپنے بال کبھی نہیں کاٹتی تھیں ۔ ان کی ایک خاص میمبر تھی maria osrich جو ان میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے زیادہ ذہین تھی !
اسکا ماننا تھا کہ دنیا پر حکومت کا حق صرف ایک نسل کو ہے جس کے بال سورج کی طرح سنہرے ، رنگ برف کی طرح سفید اور آنکھیں سمندر کی طرح نیلی ہوں ! یعنی ...
یعنی "آریا نسل" جو "vril" کی طاقت استعمال کرنا جانتی ہو ! پھر اسی دور کے جرمنی میں ایک اور شخص بھی سامنے آیا جس کے پیچھے کہیں نہ کہیں یہ عورت اور اس کا گروپ vril بھی تھے ۔
سامنے آنے والے اس شخص کا نام تھا adolf hitler اور اس کے قریی ساتھی اس کے بارہ جنرلز تھے جن میں سے ...
ایک josef mengele بھی تھا جسے SS کے باقی جنرلز "موت کا فرشتہ" کہتے تھے ۔ اسے vril یا اس جیسی کوئی طاقت ڈھونڈنے کا جنون تھا اور انہوں نے اپنی superiority کے لیے خاص قسم کے ہتھیاروں کی ایک سیریز بنانی شروع کی جسے وہ wunderwaffen یعنی "wonder weapons" کہتے تھے اور اسی سیریز ...
کا ایک راکٹ V-2 تھا جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ karman line کو کراس کیا یعنی جہاں زمین کی فضاء ختم اور خلاء کی حد شروع ہوتی ہے ۔
یہ ایک راز ہے کہ نازی جرمن ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے اپنے وقت سے بہت آگے کیسے چلی گئی اور اسی لیے بعد میں امیرکنز "operation paperclip" کے ذریعے ...
سے 1600 نازی سائینسدانوں ، اینجینیئرز اور ٹیکنینشز کو امیرکہ لے گئے جنہوں نے بعد میں ان کے لیے کام کیا !
نازی آئیڈیالوجی کے پیچھے "vril" جیسی کوئی سُپر ٹیکنالوجی تھی یا نہیں یہ تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن یہ سب شروع ایک قلم سے ہوا تھا ! 1871 میں لکھے ایک ناول سے جس ...
نے maria osrich کو ایک آئیڈیالوجی دے دی ۔
قلم کی طاقت نے بہت کچھ بدلا ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ ہٹلر کا ایک جنرل heinrich himmler بالخصوص occult میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتا تھا جس کے لیے اس نے "ahnenerbe" نام کا ایک تھنک ٹینک بنایا جس نے بڑی بڑی عجیب چیزیں کیں ۔
تھرڈ رائیخ کے ...
اس پہلو پر بہت کم لکھا گیا ہے ، نازی پارٹی کا نشان ایک مذہبی علامت swastika کیوں تھا ، انہوں نے occult سائینسز میں کیا کیا تجربے کیے اور آخر ahnenerbe بنانے کا مقصد کیا تھا ، وہ کس چیز کو ڈھونڈ رہا تھا ... شاید کسی دن میں تفصیل سے ان باتوں پر لکھوں ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...