Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

5 تغريدة 10 قراءة Feb 24, 2023
آج یعنی 8 دسمبر لیکن پانچ سو سال پہلے 1564ء میں وینس کے کیتھولک چرچ نے کتابوں کی ایک لسٹ بنائی تھی ۔ وہ کتابیں جن کے پڑھنے ، لکھنے ، چھاپنے اور بیچنے پر بھی چرچ کی طرف سے پابندی تھی ۔
ان کتابوں میں جوہانس کیپلر کی وہ خزانہ کتاب بھی تھی جس میں اس نے سیاروں اور ستاروں کی ...
بالکل ٹھیک موومنٹ کو ڈسکس کیا تھا ۔ اس کے علاوہ نیوٹن کی کتاب principia بھی چرچ کا نشانہ بنی جس کی اہمیت کیا ہے ، یہ آج ہم سب جانتے ہیں یہی وہ کتاب تھی جس میں نیوٹن کے laws of motion لکھے تھے اور جو میں نے اور آپ سب نے میٹرک میں پڑھے ہیں ۔
لیکن اس شدت پسندی کا ردعمل کیا ہوا ؟
آہستہ آہستہ لوگوں کی چرچ اور مذہب سے شدید بیزاری ۔ لیکن 1905ء میں ٹھیک آج ہی کے دن فرانس نے ایک قانون بنایا تھا ۔
"آج کے بعد چرچ اور مذہب ، ریاست فرانس کے معاملات میں دخل نہیں دے گا ، ہم انہیں دو علیحدہ علیحدہ باڈیز ڈکلیئر کرتے ہیں جن کا ایکدوسرے سے کوئی لینا دینا نہیں ۔"
اور پھر آج ہی کی تاریخ لیکن 2017 میں آسٹریلیا نے چرچ اور عیسائی مذہب سے بغاوت کرتے ہوئے ہم جنس پرستی اور ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دے دیا ۔
ان تاریخوں کا طے ہونا محض ایک اتفاق ہے یا ایک great game کا حصہ ؟ اس کا فیصلہ آپ خود کریں لیکن اس چھوٹے سے تھریڈ سے آپ نے کیا سیکھا ؟
کیتھولک چرچ کی اپنے علاوہ دوسرے فلسفوں سے بلا وجہ کی نفرت اور شدت پسند رویے نے سب سے زیادہ نقصان خود ان کے چرچ کو پہنچایا تھا !
"مصیبتوں میں سے جو بھی مصیبت تجھ پر آئے ، یہ تیرے اپنے ہی ہاتھ کا کمایا ہو گا ، اور وہ تو بہت کچھ سے معاف کر دیتا ہے ۔" شوریٰ 30
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...