Furqan Qureshi
Furqan Qureshi

@_MuslimByChoice

7 تغريدة 15 قراءة Feb 24, 2023
آج یعنی 24 نومبر 1859 کو چارلز ڈارون نے اپنی وہ کتاب پبلش کی تھی جس کی وجہ سے سائینس اور مذہب پچھلے 162 سالوں سے ایک دوسرے کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں ، اس کتاب کا نام تھا "on the origin of species" جنہوں نے یہ کتاب پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ اس میں کیا مسئلہ ہے لیکن جنہوں نے ...
... یہ کتاب نہیں پڑھی انہیں میں اس کے چند بڑے پوائینٹس بتا دیتا ہوں کہ آخر اس میں لکھا کیا ہے ۔
1. اگر کسی جاندار کی نسل (species) ذرخیز ہے تو اس کی آبادی بڑھے گی ۔
2. وقتی طور پر تو کسی نسل کی آبادی میں کمی زیادتی ہو سکتی ہے لیکن وہ رہے گی تقریباً ایک ہی تعدار میں ۔
3. خوراک جیسے ریسورسز ہوتے تو محدود ہیں لیکن یہ رہتے تقریباً stable ہی ہیں ۔
4. زندگی کے لیے ضروری جدوجہد یا لڑائی ہو کر رہتی ہے ۔
5. ہر نسل کے جاندار اپنی نسل میں بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ۔
6. اور یہ مختلف ذاتی خصوصیات ان کی نسل میں بھی آگے بڑھتی ہیں ۔
7. جو نسل اپنے ماحول سے مطابقت نہ رکھے وہ دنیا سے مِٹ جاتی ہے ۔
ایک دفعہ پھر کہتا ہوں کہ اس کتاب کے مسئلے سے صرف وہی واقف ہوں گے جنہوں نے یہ کتاب پڑھی ہے لیکن اگر میں ایک نان ایکسپرٹ انسان کی زبان میں بات کروں تو مجھے اس کتاب کے اندر تین بڑے مسئلے ملے ہیں ۔
انسان کے علاوہ تمام سپیشز کے حوالے سے پہلا اور دوسرا پوائینٹ آپس میں ٹکراتا ہے یعنی زمین کے اوپر top of the food chain انسان ہے اور واقعی اس کی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن سمندروں کی فوڈ چین میں سب سے اوپر orca یعنی کِلر وہیل ہے لیکن اس کی آبادی اوور دی ٹائم خوفناک حد تک کم ہو رہی ہے
جو ٹرانزیشنل سٹیج کے جاندار تھے ان کی باقیات زمین کی تہیں کھودنے کے باوجود کیوں نہیں ملیں ؟
اس وقت جانوروں کی جتنی بھی سپیشز دریافت ہو چکی ہیں وہ اتنی پرفیکٹ کیوں ہیں یا سادہ الفاظ میں سب کی سب سپیشز ایک ساتھ اتنی well defined کیسے ہو گئیں ؟ نیچر میں کنفیوژن کیوں نہیں نظر آتی ؟
چارلز ڈارون کی اوریجن آف سپیشز پڑھنے کے بعد آپ کو پتہ ہے میں نے کیا نتیجہ نکالا ؟ جواب اوریجن آف سپیشز میں نہیں ہے !
جواب اِنفیکٹ ، سورۃ سجدہ کی آیت 7 میں تھا .
"وہ ... کہ جس نے جو بھی چیز بنائی ، بہت ہی خوبصورت بنائی" ۔
فرقان قریشی

جاري تحميل الاقتراحات...