نمل زَہرہ 🇵🇰
نمل زَہرہ 🇵🇰

@BolnaZarooriHai

11 تغريدة 24 قراءة Sep 13, 2020
محترم @DrMuradPTI صاحب! اساتذہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آپ اور آپکی ٹیم کی کوششوں پر ذرہ برابر شبہ نہیں، بہترین کام کر رہے ہیں۔ مگر نجانے ہمارے افسران بالا خود کو آپ سے بڑا افسر سمجھتے ہیں، زیادہ سمجھدار تصور کرتے ہیں، یا ٹیچرز پر بوجھ ڈالنے کا موٹو لئے ہوئے ہیں ++
آپ ایک پالیسی/کام/SOP/ آرڈر اساتذہ کی سہولت کیلئے جاری کرواتے ہیں، ہمارے "پیارے" افسران اس آرڈر کا extended version میں ہمارے پاس(خصوصاً پرائمری) پہنچتا ہے، جس سے سہولت ملنے کی بجائے workload میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، تو آپکی سوچی گئی سہولت کا مقصد فوت ہو جاتا ہے
@DrMuradPTI ++
آپ سے درخواست ہے اساتذہ کیلئے کسی بھی قسم کا جب initiative لیا جاتا ہے، اسکے ساتھ آفیسرز کو بھی سختی سے پابند بنایا جائے کہ وہ اساتدہ سے غیر ضروری کام نہ لیں۔ یہاں دلیل دی جاتی ہے کہ سب اساتذہ نہیں ، یہ تو ہیڈ کے ذمے کام لگایا گیا ہے۔
@DrMuradPTI ++
تو جناب پرائمری میں دیگر سہولیات کے فقدان کیساتھ سٹاف اور خاص طور پر c-iv کی بھی کمی ہوتی ہے،لہذا بہت سے کام پہلے ہی سے ہیڈ کے ذمے ہوتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہیڈ کو بھی قریباً باقی سٹاف جتنی کلاسز کو بھی پڑھانا ہوتا ہے۔اسکے علاوہ تمام ایڈمنسٹریٹو امور انجام دینا ہوتے ہیں ++
@DrMuradPTI
اب چونکہ پرائمری ہیڈ کے پاس اتھارٹی بھی نہیں ہوتی اسلئے سٹاف انکے آرڈر کو "افسر" کا آرڈر نہیں سمجھتا۔آپ اساتذہ کے مسائل کو 2 سال میں ہی بہترین طریقے سے سمجھ چکے ہیں،انکو حل کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔آپ سے درخواست ہے پرائمری ٹیچرز کو غیرضروری کاموں میں نہ الجھایا جائے+
@DrMuradPTI
پرائمری ہیڈز اور ٹیچرز کے حق میں بھی ایک نوٹیفیکیشن نکالا جائے کہ پڑھائی اور طلباء کے ضروری امور کے علاوہ ریکارڈ کو 2،2 طرح سے نہ مانگا جائے (hard&soft),غیرضروری رجسٹرز اور written ریکارڈ (manual)کا بوجھ کم کیا جائے،تاکہ طلبہ کی پڑھائی پر توجہ مرکوز ہو سکے۔
@DrMuradPTI ++
اب چونکہ کورونا کی وجہ سے SOPs کو مکمل implement کروانے کیلئے ہیڈ اور باقی ٹیچرز کا پڑھانے کے علاوہ workload بڑھ چکا ہے (خاص طور c-iv جہاں نہیں ہے) لہذا اس سلسلے میں غیر ضروری اور ایکسٹرا ڈیٹا کے جگہ جگہ اندراج سے ہماری جان چھڑوائی جائے۔
@DrMuradPTI ++
جن سکولز میں چوکیدار اور c-iv نہیں ہے وہاں اساتذہ کی ڈیوٹی گیٹ سے شروع ہو جائے گی، بچے گیٹ پر آتے/جاتے ہجوم نہ کریں،واش پوائنٹس پر رش نہ کریں(کلاس پڑھانے کیساتھ اسکو دیکھنا)کلاس روم کا ڈسپلن تو استاد کے ذمہ ہے ہی،مگر کم سٹاف والے سکولز میں باقی امور مشکل ہو جاتے ہیں+
@DrMuradPTI
اور ذرا سی کمی بیشی پر استاد کے سر پر آفیسرز کی جانب سے ہر وقت معطلی کی تلوار لٹکتی رہے گی۔ آپ سے گزارش ہے اس سلسلے میں اساتذہ کرام کی فوری معطلی پر نظر کرم فرمائیے گا،کسی بھی SOP پر عملدرامد نہ ہوتے دیکھنے کی صورت میں پہلے اسکی وجہ معلوم کی جائے پھر فیصلہ کیا جائے++
@DrMuradPTI
میں نے اپکو ہماری سب سے بڑی اتھارٹی تصور کرتے ہوئے چند گزارشات پیش کر دی ہیں۔ امید ہے آپ پرائمری ٹیچرز کیلئے غیر ضروری ورک لوڈ کم کرنے کے حوالے سے اور خاص طور c-iv کے بغیر پرائمری سکولز کے ٹیچرز کو صفائی پر مجبور نہ کرنے کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کروائیں گے۔🙂
@DrMuradPTI
@Rattibha unroll

جاري تحميل الاقتراحات...